آسٹریلیا ہندوستان کے ساتھ تجارت کے وسیع تر مواقع سے استفادہ کا خواہاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-05

آسٹریلیا ہندوستان کے ساتھ تجارت کے وسیع تر مواقع سے استفادہ کا خواہاں

ممبئی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم آسٹریلیا ٹونی ابوٹ نے آج ہندوستان کو ابھرتی ہوئی عظیم جمہوری طاقت قرار دیا اور کہا کہ ملک میں تجارت کے وسیع مواقع سے استفادہ کے خواہاں ہیں ۔ تجاری دارالحکومت سے اپنے دوروزہ دورہ ہند کا آغاز کرتے ہوئے ابوٹ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل آئیے ہندوستان میں بنائیے کو ملحوظ رکھتے ہوئے آسٹریلیا نے اسی کو اپنایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ ملک ہے جس نے اپنی ترقی اور نمو کے ساتھ پچھلے چند دہوں کے دوران دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے ۔ اور یہ دنیاکا دوسرا سب سے بڑا آبادی والا ملک ہے اور توانائی خرید کے معاملہ میں یہ دنیا کی تیسری سرکردہ معیشت ہے ۔ واضح طور پر یہ دنیا کی نمایاں طور پر ابھرتی ہوئی جمہوری سوپر پاور مملکت ہے اور یہ ایسا ملک ہے جس کے آسٹریلیا کے ساتھ طویل عرصہ سے خوشگوار تعلقات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک میرے اس دورہ کا تعلق ہے وہ دنیا میں ہندوستان کی اہمیت کو تسلیم کرنا ہے اور آسٹریلیا کے مستقبل کے لئے ہندوستان کی اہمیت کا اعتراف ہے۔ حکومت اور ہندوستان کی عوام کے لئے یہ جاننا ہوگا کہ آسٹریلیا اپنی طرف سے ہندوستان اور دنیا کو کیا پیش کرے گا اور بنیادوں کو مستحکم کرے گا ۔ وزیر اعظم آسٹریلیا اپنے ساتھ آئے ہوئے30رکنی تجارتی وفد کے ارکان سے ہوٹل تاج پیالیس میں خطاب کررہے تھے ۔33سال قبل کے دورہ کی یاد تازہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں غیر معمولی تبدیلی دیکھی گئی ۔ اباٹ نے ہندوستان کے ساتھ نیو کلیر معاملت پر دستخط کرنے کے لئے سنجیدگی کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ممبئی میں دورہ کے پہلے دن کو یاد کرتا ہوں جب میں نے دیکھا کہ بیل بنڈی نیو کلیر پاور اسٹیشن کو سامان منتقل کررہی تھی ۔ اب33سال بعد ہندوستان کے شہروں میں کوئی بیل بنڈی نہیں ہے اور پاور اسٹیشن اور نیو کلیر پاور اسٹیشنس عصری آلات سے لیس ہیں ۔ اباٹ نے 1981میں تین ماہ کے دورہ کے دوران تاج ہوٹل کا دورہ کیا تھا اور وہاں پر لنچ کیا تھا ۔ اس نے حقیقی طور پر دنیا کی شاندار ہوٹلوں میں سے ایک قررا دیا ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں