آندھرا کمیٹی کا مختلف شہروں میں دورہ - نئے دارالحکومت کی ترقی کے اقدامات کا جائزہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-11

آندھرا کمیٹی کا مختلف شہروں میں دورہ - نئے دارالحکومت کی ترقی کے اقدامات کا جائزہ

حیدرآباد
پی ٹی آئی
آندھرا پردیش کے وزیر بلدی نظم و نسق پی نارائنا کی قیادت میں ایک مشاورتی کمیٹی ملک کے مختلف شہروں کا دورہ کررہی ہے جس کا مقصد اے پی کے نئے دارالحکومت کی ترقی کے لئے منصوبہ سازی ہے۔ نارائنا کی زیر قیادت اعلیٰ سطح کی ٹیم نے کل گاندھی نگر کا دورہ کیا۔ آج چنڈی گڑھ کا دورہ کیا گیا اور یہ کمیٹی کل رائے پور جائے گی۔ چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ علاقہ وجئے واڑہ ، آندھرا پردیش کا دارالحکومت ہوگا ۔ وزیر بلدی نظم و نسق اور ان کی ٹیم نے گاندھی نگر میں’’گفٹ سٹی‘‘(گجرات انٹر نیشنل فینانس اینڈ ٹکنالوجی سٹی) کاد ورہ کیا اور مختلف کامپلکسس، انفراسٹرکچر کی سہولتوں کے علاوہ وہاں عالمی معیار کے ٹکنالوجی سسٹم کا جائزہ لیا ۔ اس ٹیم نے ریاستی سکریٹریٹ میں گجرات کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ اربن مینجمنٹ ، پینے کے پانی کی سربراہی وغیرہ کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ سڑکوں کی تعمیر اور ڈرینج سسٹم کی تنصیب کے تعلق سے بھی معلومات حاصل کی گئیں۔ وفد نے گاندھی نگر میں پٹرولیم یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا اور اس کی کارکردگی کے ساتھ مختلف سہولتوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ مرکز نے حال ہی میں ساحلی آندھرا پردیش کے راجمندری میں بھی اسی قسم کی یونیورسٹی کے قیام کو منظوری دی ہے ۔ وزیر بلدی نظم و نسق نے کہا کہ1960ء میں غیر منقسم مہاراشٹرا کو تقسیم کرتے ہوئے گجرات کی تشکیل عمل میں آئی تھی جس کے بعد بالخصوص گاندھی نگر کو کافی ترقی دی گئی ہے ۔
(اعتماد نیوز) تلنگانہ حکومت کی جانب سے بوگس راشن کارڈس کی منسوخی کے عمل کے آغاز کو دیکھتے ہوئے آندھرا پردیش حکومت نے بھی متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ بوگس راشن کارڈس کی نشاندہی کرتے ہوئے اس کو منسوخ کردے ۔ ذرائع کے مطابق متعلقہ حکام نے آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو کو بتایا کہ ریاست میں15تا20لاکھ راشن کارڈس بوگس ہیں جس کی وجہ سے کئی مستحق خاندانوں کو ہر ماہ اجناس اور دوسری سہولتوں سے محروم ہونا پڑرہا ہے ۔

AP committee visits cities to study capital models

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں