پاکستان میں پولیو کے پانچ نئے کیسس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-12

پاکستان میں پولیو کے پانچ نئے کیسس

پاکستان میں پولیو کے پانچ نئے کیسس کے منظر عام پر آنے کی اطلاع ہے جس کے بعد اس سال اس مرض میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد143ہوگئی ۔ ایک میڈیا رپورٹ میں یہ بات کہی گئی ۔ ان نئے کیسس میں کوئٹہ کے مضافات میں ایک شیر خوار بچے کا کیس بھی شامل ہے ۔ یہ کیس2014ء میں صوبائی دارالحکومت میں پہلا اور بلوچستان میں دوسرا کیس ہے ۔ عالمی صحت تنظیم کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ مشرقی بائی پاس ایریا کا متوطن ایک سالہ گل محمد اس وائرس کا شکار ہوگیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسے اس علاقے میں چلائی جانے والی گزشتہ سات مہمات کے دوران پولیو ڈراپس پلائے گئے تھے۔ یہ وائلڈ ٹائپ ۔ 1پولیو کیس ہے ۔ اسے معمول کی ٹیکہ اندازی کے ذریعہ تین پی او وی خوراکیں اور ایس آئی ایز کے ذریعہ سات خوارکیں پلائی گئی تھیں ۔ خیبر پختون خوا کے محکمہ صحت اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کیر کے مطابق قبائلی علاقوں میں پولیو کا پہلا شکار خیبر کے رہائشی جان سعید کایک 24ماہ کا بچہ ہے ۔ دوسرا شکار شمالی وزیرستان کا16ماہ کا حامد ہے ۔ اسی صوبہ کے مزید دو کیسس 15سالہ مروان بانوسے اور ٹونک سے12ماہ کے شوکت اللہ کے ہیں ۔ پاکستان پر پہلے سے ہی عالمی صحت تنظیم کی جانب سے سفری تحدیدات عائد ہیں ۔ پاکستان، نائیجیریا اور افغانستان وہ ممالک ہیں جہاں پولیو وائرس ایک وبائی مرض ہے ۔

Five new polio cases detected in Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں