یو این آئی
غزہ اور شام میں اقوام متحدہ کی طرف سے چلائے جانے والے اسکولوں کی شروعات ہونے کے ساتھ ہی تقریباً ایک لاکھ بچے اسکولوں میں تعلیم کے لئے لوٹ آئے ہیں۔ اقوام متحدہ راحت کاری سیل کے کمشنر جنرل پیرے کراہنبل نے یہ اطلاع آج یہاں دی۔ کراہنبل نے بتایا کہ غزہ میں تشدد کی وجہ سے اس مرتبہ تعلیمی سیشن کی شروعات میں تین ہفتے کی تاخیر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب سارے اسکول کھولے جا چکے ہیں اور بچوں کو نئی امید وں کے ساتھ بہتر تعلیم فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ صرف غزہ میں اقوام متحدہ کے اسکولوں کی تعداد252ہے جس میں تقریباً2لاکھ40ہزار بچے تعلیم کے لئے اسکولوں میں داخل ہو چکے ہیں ۔
300000 children back to school in Syria, Gaza: UN
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں