آندھرا پردیش کے تمام دیہات کو وائی فائی کی سہولت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-16

آندھرا پردیش کے تمام دیہات کو وائی فائی کی سہولت

حیدرآباد
یو این آئی
حیدرآباد کو وائی فائی کا حامل شہر بنانے تلنگانہ حکومت کے منصوبہ سے تحریک پاکر آندھرا پردیش کی ریاستی حکومت 2015کے اختتام تک اپنی ریاست کے تمام دیہاتوں کو انٹر نیٹ اور وائی فائی کی سہولت کے علاوہ ای سرویسس اور ای اپلیکیشن فراہم کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے ۔ پراجکٹ کے حصہ کے طور پر پاور گریڈ کا رپوریشن نے ریاست کے1600گرام پنچایتوں کا احاطہ کرتے ہوئے تقریباً28ہزار کلو میٹر کے علاقہ میں نٹ ورک کیبلس بچھانے ٹنڈرس طلب کئے ہیں ۔ مرکز کی جانب سے خصوصی پیکیج کے حصہ کے طور رپ این ڈی اے کی زیر قیادت حکومت ان دیہاتوں میں اس نٹ ورک کیبلس کی تنصیب کے لئے درکار تمام اشیاء اور آلات فراہم کرے گی ۔ آندھرا پردیش کے انفارمیشن ٹکنالوجی کے مشیر ستیہ نارائنا نے کہا کہ ٹنڈرس کو قطعیت دینے کے بعد تمام دیہاتوں میں کاموں کا آغاز کیاجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ دیہی سطح پر انٹر نیٹ انتظامیہ کو شہریوں کے لئے مزید خدمات کی فراہمی میں مددگار ثابت ہوگا اور پروگرام پنچایت دفاتر سے وائی فائی کاکنکشن فراہم کیاجائے گا اور یہاں سے کوئی بھی ادارہ یا ایجنسی وائی فائی کا کنکشن حاصل کرسکتا ہے ۔ لیکن یہ مفت نہیں رہے گا بلکہ واضح طور پر اس کی قیمت رہے گی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں