حیدرآباد - دارالشفاء میں ہمہ مقصدی کامپلکس کی تعمیر کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-28

حیدرآباد - دارالشفاء میں ہمہ مقصدی کامپلکس کی تعمیر کا منصوبہ


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-aug-28

حیدرآباد
اعتمادنیوز
جناب اکبر الدین اویسی قائد مجلس لیجسلیچر پارٹی کی تجویز پر بلدی حکام نے قلی قطب شاہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے دارالشفاء میں واقع دفتر کے احاطہ میں ایک ہمہ مقصدی کامپلکس کی تعمیر کا منصوبہ تیار کیا ہے جس میں نوجوانوں کو روزگار سے مربوط کوسس کی تربیت فراہم کی جائے گی ۔ ساتھ ہی اس احاطہ میں جوہیر ٹیج عمارت ہے اس کی مرمت و تزئین نو کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ قائد مجلس کی زیر نگرانی میں بلدی حکام کا ایک اجلاس دارالسلام میں منعقد ہوا ۔ جس میں میئر محمد ماجد حسین، رکن اسبلی چار مینار سید احمد پاشاہ قادری ، انجینئر انچیف دھن سنگھ ، سٹی پلانر سرینواس اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ جناب اکبر الدین اویسی کی تجویز پر عہدیداروں نے بتایا کہ قلی قطب شاہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے قریب13500مربع گز اراضی ہے جہاں پر کامپلکس کی تعمیر کی جاسکتی ہے ۔ قائد مجلس نے عہدیداروں کو ہدایت دی ک وہ ہیرٹیج طرز پر ہی نئی عمارت کی تعمیر کروائیں اور پرانی عمارت کا تحفظ اور اس کی مرمت کی جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہمہ مقصدی عمارت اگر تعمیر کی جاتی ہے تو مختلف اسکیلس ڈیولپمنٹ کے کورسس کی تربیت کی فراہمی میں آسانی ہوگی اور پرانا شہر کے سینکڑوں نوجوان و طلبہ اس سے استفادہ کرسکیں گے ۔ اجلاس میں چار مینار پیدل راہروپراجکٹ کے سلسلہ میں بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ جناب اکبر الدین اویسی نے بتایا کہ چار مینار ، پتھر گٹی، لاڈ بازار ، گلزار حوض، شاہ علی بنڈہ یہ علاقے پرانا شہر کے معاشی مرکز ہیں۔ اس علاقہ میں ٹریفک اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئے بغیر اس کو خوبصورت بنانا اور وہاں ترقی لانا ہے اس لئے عہدیدار ایک ایسی پالیسی بنائیں کہ چار مینار پیدل راہ رو پراجکٹ کا کام بھی ہو اور معاشی سرگرمیاں اور ٹریفک میں کوئی خلل نہ پڑے ۔ قائد مجلس نے واضح انداز میں کہا کہ مجلس ترقی چاہتی ہے لیکن اس علاقے میں ٹھیلہ بنڈی ، ڈبے اور گھوم پھر کر کاروبار کرنے والے سینکڑوں ہاکرس کا تحفظ بھی ضروری ہے ۔
جناب اکبر الدین اویسی کی تجویز پر اس بات پر اتقاق کیا گیا کہ چار مینار پیدل راہرو پراجکٹ کی انررنگ روڈ اور آوٹر رنگ روڈ پر ٹریفک مسائل کا جائزہ لیاجائے گا اور مقامی تاجرین و شہریوں کی تجاویز اور ان کے اعتراضات بھی حاصل کئے جائیں گے ۔ چار مینار پیدل راہرو پراجکٹ کے تحت ہی ہیرٹیج عمارتوں کے تحفظ کے اقدامات کرنے کا بھی عہدیدارں کو قائد مجلس نے مشورہ دیا جس پر میئر محمد ماجد حسین نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ محبوب چوک ، خورشید جاہ دیوڑھی اور پرانا شہر میں مزید جو تاریخی عمارتیں ہیں اس کی تزئین نو اور اس کے تحفظ کے سلسلے میں اقدامات کریں اور فوری ٹنڈرس طلب کئے جائیں ۔ محبوب چوک کے کلاک ٹاور کی داغ دوزی اور مرمت کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ مدینہ سرکل تا پتھر گٹی خوبصورت اسٹریٹ پولس نصب کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔ جنا ب اکبر الدین اویسی نے بتایا کہ سٹی لائبریری افضل گنج تا سالار جنگ میوزیم ہینکنگ برج کی جلد تعمیر شروع کی جائے اور برج کے دونوں جانب خوبصورت چھوٹی دکانیں بنائی جائیں ، چار مینار پیدل راہرو پراجکٹ کی وجہ سے اگر کسی کا کاروبار متاثر ہوتا ہے تو وہاں متبادل جگہ فراہم کی جائے ۔ سالار جنگ میوزیم کو روزانہ سینکڑوں قومی اور بین الاقوامی سیاح آتے ہیں جس سے علاقے میں معاشی ترقی بھی ہوگی اور ڈیولپمنت بھی آئے گا۔ جناب اکبر الدین اویسی نے عہدیداروں کو بتایا کہ ایک لکچدار پالیسی کے تحت ہی پرانا شہر میں ترقی اور خوبصورتی لائی جاسکتی ہے ۔ جس سے معاشی سر گرمیوں اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے ۔ خوبصورت اور ترقی کے نام پر پہلے سے پسماندہ اس علاقے میں روزگار اور معاشی سرگرمیوں کو متاثر نہیں کیاجاسکتا ۔

Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں