داعش کے خلاف کاروائی کے لئے امریکی کوششیں تیز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-28

داعش کے خلاف کاروائی کے لئے امریکی کوششیں تیز

واشنگٹن
پی ٹی آئی
شام اور عراق کے بڑے حصے پر قبضہ کر چکے دولت اسلامیہ(آئی ایس ) کے خلاف شمالی عراق میں کردوں کو مسلح کرنے کی امریکی مہم میں اٹلی اور برطانیہ سمیت7ممالک شامل ہوئے ہیں ۔ امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے کہا کہ امریکہ اور عراق کی مرکزی حکومت کے علاوہ7دیگر ممالک البانیہ ، کناڈا ، کروشیا، ڈنمارک ، اٹلی فرانس اور برطانیہ نے کرد فورسز کے لئے فوری طور پر ضروری ہتھیار اور آلات فراہم کرنے میں مدد کے لے عزم ظاہر کردیے ہیں ۔ ہیگل نے کہا کہ امریکہ اپنے زیادہ سے زیادہ اتحادیوں اور شراکت داروں کا خیر مقدم کرے گا۔ شمال عراق میں کرد فورسز کو پھر سے سپلائی کرنے کی کوششوں کو تیز کرنے کے لئے2ہفتے پہلے امریکہ کے زیر قیادت ایک ورکنگ گروپ تیار کیا گیا تھا ۔ ہیگل نے بتایا کہ آپریشن پہلے سے ہی شروع ہوچکا ہے اور کچھ دوسرے ملک کے تعاون کی بھی توقع ہے جس سے آنے والے دنوں میں اس میں تیزی آئے گی۔

U.S urges action to halt Isis

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں