رائٹر
سعودی سیکوریٹی فورسس نے بیرون ملک عسکری گروپوں میں شامل ہونے کی نوجوانوں کو ترغیب دینے کا شبہ کرتے ہوئے8افرد کو حراست میں لے لیا ہے ۔ سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے نے وزارت داخلہ کے ترجمان کے حوالہ سے یہ بات بتائی ۔ شام اور عراق میں عسکری گروپوں میں شال ہونے کے لئے سفر کرنے والے اپنے شہریوں سے لاحق خطرات کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب نے اپنے شہریوں پر بیرون ملک لڑائی میں حصہ لینے کسی بھی گروپ کو رقمی عطیہ دینے یا عسکری نظریات سے اظہار ہمدردی پر امتناع عائد کردیا ہے ۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ سیکوریٹی فورسس نے دارالحکومت ریاض کے شمال میں تمیر ٹاؤن میں ایک مقام پر دھاوا کرتے ہوئے ان8افراد کو گرفتار کرلیا ۔ ترجمان کے مطابق نوجوانوں کے والدین کی شکایت پر یہ کارروائی کی گئی ۔ امریکہ کے حلیف سعودی عرب کو اندیشہ لاحق ہے کہ شام اور عراق میں عسکری گروپوں میں شامل ہوتے ہوئے لڑائی میں حصہ لینے والے سینکڑوں افراد وطن وپسی کے بعد اس کے لئے درد سر بن سکتے ہیں ۔ ریاض میں حال ہی میں ایک مقدمہ میں 12افراد کوایک بیرونی سفارش مشن کو دھماکہ سے اڑانے کی منصوبہ بندی ، عسکری نظریات قبول کرنے اور بیرون ملک عسکری گروپوں کو مالی مدد فراہم کرنے کا قصوروار قرار دیا گیا ۔ ان12افراد میں6سعودی شہری ،5یمنی اور ایک فلسطینی ہیں۔ انہیں18ماہ سے20سال تک کی جیل کی سزائیں سنائی گئیں ۔ کل گرفتار کئے گئے8افراد سعودی شہری ہیں۔
Saudi Arabia Arrests Eight People Suspected Of Recruiting For ISIS
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں