پی ٹی آئی
جموں و کشمیر قانون ساز کونسل کو پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے لئے مرکز سے پر زور اپیل کے لئے ایک مجوزہ قرارداد پرپوڈیم توڑ دینے کے بعد آج دن بھر کے لئے ملتوی کردیا گیا۔ آج جیسے ہی وقفہ سوال کے لئے ایوان کی کارروائی کا آغاز ہوا برسر اقتدار نیشنل کانفرنس کے رکن کونسل شہناز گنائی نے ایک بحث کے لئے فہرست میں شامل نہ کرنے پر ایک پوائنٹ آف آرڈر اٹھایا ۔ بین الاقوامی سرحد پر پاکستان کی فائرنگ پر اپنی توجہ دہانی تحریک کو ایوان کے کام کاج کی فہرست میں شامل نہ کرنے پر کانگریس پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی(پی ڈی پی)نیشنل پنتھرس پارٹی(این پی پی) اور کانگریس ارکان کے بشمول اپوزیشن کے چندر ارکان نے الزام عائد کیا کہ اس مسئلہ پر امتیازی سلوک کیاجارہا ہے اور اسکو سیاسی رنگ دیاجارہا ہے ۔ ایوان کے صدر نشین امرت ملہوترا نے احتجاجی ارکان سے کہا کہ اس مسئلہ پر نیشنل کانفرنس کے رکن کونسل دیویندر سنگھ رانا کی جانب سے پیش کردہ ایک قرارداد کے ساتھ بحث کی جائے گی ۔ رانا نے ایک قرارداد پیش کی اور مرکز سے بر صغیر اور ریاست جموں و کشمیر میں خاص طور پر امن اور استحکام کو یقینی بنانے پاکستان کے ساتھ مذاکرات بحال کرنے کی پرزور اپیل کی گئی۔ کل تحریک توجہ دہانی ایوان میں بحث کے لئے پیش کی گئی ۔ ارکان نے فائرنگ کے مسئلہ پر ایک متفقہ تشویش دکھائی اور کرسی صدارت سے پر زور اپیل کی کہ قرارداد کے ساتھ ایک بحث کرائی جائے جس سے کرسی صدارت نے اتفاق کیا۔ تاہم تحریک توجہ دہانی پر بحث کو آج ایوان کے کام کاج کی فہرست میں شامل نہیں کی اگیا ۔ جس کی وجہ سے چند ارکان نے ایک احتجاج منظم کیا۔ گنائی کی تحریک توجہ دہانی نظر انداز کی گئی ۔
J-K Legislative Council resolution asks Centre to resume talks with Pakistan
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں