ملک کو کرپشن کی بیماری سے نجات دلانے کا عزم - نریندر مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-20

ملک کو کرپشن کی بیماری سے نجات دلانے کا عزم - نریندر مودی

کیتھال(ہریانہ)
پی ٹی آئی
ملک کو کرپشن کی بیماری سے نجات دلانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے وزیرا عظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ان کی حکومت اس لعنت کے خاتمہ کے لئے سخت اقدامات کرے گی جو کینسر سے بھی زیادہ خطرناک ہے ۔ کرپشن خطرناک ہے اور وہ کینسر کی بہ نسبت مزید خطرناک طور پر پھیل رہا ہے ۔ یہ ملک کو تباہ کررہا ہے ۔ اس کے خاتمہ کے لئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے انتخابی ریاست میں ایک ہائی وے پراجکٹ کا افتتاح کرتے وقت ایک جلسہ عام میں یہ بات کہی۔ آپ مجھ سے کہئے کہ ہمیں کرپشن کے خلاف سخت اقدامات کرنا چاہئے ۔ آپ کی دعا سے میں اس بیماری سے ملک کو نجات دلاؤں گا ۔ مودی نے وزیر اعظم بننے کے بعد ریاست کے اپنے پہلے دورہ میں یہ بات کہی ۔ انہوں نے بتایا کہ کئی افراد نے مجھ سے کہا کہ میں نے اپنے یوم آزادی تقریر میں کرپشن کے خلاف نہیں بولا ہے ۔ جس کے تعلق سے انہوں نے مزید کہا کہ یہ صحیح نہیں ہے کیونکہ یہ مسئلہ ان کے ذہن میں تھا جب انہوں نے میرا کیا کے تعلق سے بولا تھا ۔ مجھے اس سے کیا لینا دینا ہے جب سماج میں اس کا رواج ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کرپشن کے تعلق تھا ۔ کرپشن ملک کوتباہ کررہا ہے ۔ یہ کینسر سے بھی زیادہ خطرناک ہے ۔ ہم کو اس کے خلاف قومی موڈ بنانا ہے ۔ میرا یہ احساس ہے کہ عوام مزید اس کے ساتھ رہنے کے لئے تیار نہیں ہیں ۔ انہوں ںے کہا کہ20ویں صدی کا انفراسٹرکچر 21ویں صدی میں کام نہیں کرے گا کیونکہ وقت بدل چکا ہے اور ہم کو اس سے آگے سوچنا چاہئے ۔ بارش آتی ہے اور سڑکیں معدوم ہوجاتی ہیں ۔ کوئی نہیں جانتا کہ روپیہ کہاں گیا ہے ۔ صرف سڑک یا ریل نیٹ ورک21ویں صدی کی ضرورت کے انفراسٹرکچر کی تکمیل نہیں کرسکتے ۔ ہم کو آپٹکل فائبر کیبل بچھانا ہے اور گیس اور واٹر گرڈس کے ساتھ ہمارے مواضعات کو جوڑنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نئی نسل کی امنگوں کو پورا کرنے کی جدو جہد کررہی ہے ۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صرف ترقی مسائل کا حل نہیں ۃے جو عوام کو درپیش ہیں ۔ ایک ملک جو انفراسٹرکچر ،سڑکیں، ریل یا یر پورٹس دیتا ہے تو ترقی کے مواقع میں اضافہ کہاں ہوتا ہے ۔ وزیر اعظم نے ملک کو کرپشن کی لعنت سے نجات دلانے کے لئے سخت اقدامات لینے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ میر ایہ احساس ہے کہ ملک کے عوام اب مزید کرپشن کو برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں ۔ اجتماع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ یہاں جمع افراد کو ایک پیام دیاجارہا ہے کہ انہیں ترقی میں کافی بھروسہ ہے ۔ یہ بتاتے ہوئے کہ ااین ڈی اے کی ترجیح ترقی ہے انہوں نے کہا کہ اگر ہمہ رخی ترقی ہوتی ہے تو ملک آگے بڑھے گا ۔ انہوں نے کہا کہ صرف ترقی کے ساتھ ملازمت کا موقع ملتا ہے ۔

In Haryana, PM Modi vows to rid country of corruption

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں