عراق میں داعش کی قوت میں زبردست اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-07

عراق میں داعش کی قوت میں زبردست اضافہ

بغداد
رائٹر
شمالی عراق میں انتہا پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے جنگجوؤں نے مختلف شہروں پر قبضہ جمانے کے بعداب شمالی علاقے کے مزید علاقوں پر چڑھائی کا عمل شروع کردیا ہے اور موصل ڈیم اور قریبی شہر وانا پر بھی قبضہ کرلیا ہے ۔ انتہا پسند سنی عسکریت پسندوں کی نئی کارروائیوں کے تناظر میں عراقی وزیر اعظم نوری المالکی نے ملکی ایئر فورس کو حکم دیا ہے کہ وہ انتہا پسند اسلامک اسٹیٹ کے ساتھ بر سر پیکار کرد فورسز کی مدد کرتے ہوئے عسکریت پسندوں کو نشانہ بنائے۔ امریکہ کی تربیت یافتہ عراقہ فوج اسلامک اسٹیٹ کے جنگجوؤں کے سامنے کسی بڑی مزاحمت کا مظاہرہ کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اور اب کردوں کی خصوصی گوریلا فورس پیش مرگا سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ سنی عسکریت پسندوں کی پیش قدمی کو روکنے میں کوئی غیر معمولی کار کردگی دکھائے ۔ عراقی فوج کے ترجمان قاسم عطا کا کہنا ہے کہ فوج کی جنرل کمان نے فضائیہ کو حکم جاری کردیا ہے کہ وہ کرد فوج کی مدد و معاونت کے لئے چوکس رہے تاکہ انتہا پسندوں کو فوری طور پر نشانہ بنانے کے سلسلے کو شروع کیاجاسکے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں