قلعہ گولکنڈہ - یوم آزادی تقاریب کے انتظامات فوج نے روک دئیے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-07

قلعہ گولکنڈہ - یوم آزادی تقاریب کے انتظامات فوج نے روک دئیے

حیدرآباد
یو این آئی
حیدرآباد کے تاریخی قلعہ گولکنڈہ پر ترنگا لہرانے تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے اعلان پر فوج نے سخت اعتراض کیا ہے۔ آج قلعہ اور اس سے متصل اراضی کا معائنہ کرنے پہنچے گریٹر حیدرآبادبلدیہ اور محکمہ ریونیو کے عہدیداروں کو قلعہ کے اندر جانے سے روک دیا اور یہاں یوم آزادی کے انتظامات کے لئے لائے گئے سازو سامان کو نصب کرنے کو روک دیا۔ کل رات گولکنڈہ قلعہ میں فوج داخل ہوگئی اور کسی کو بھی قلعہ کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔فوج نے وہاں پر ایک بورڈ لگادیا اور جس میں لکھا گیا کہ یہ قلعہ اور اس سے متصل اراضی فوج کے تحت ہے۔ اس میں قومی پرچم لہرایاجاسکتا ۔ فوج نے15اگست کی تقاریب کی ریہرسل کو بھی رکوادیا جس کے بعد تلنگانہ حکومت نے وزیر دفاع سے اجازت حاصل کرنے کے بعد یہاں پر15اگست تقاریب کے اہتمام کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس مسئلہ پر کلکٹری رنگا ریڈی کی قیادت میں فوج کے عہدیداروں سے بات چیت جاری ہے ۔ حکومت اس مسئلہ کو جلد سے جلد حل کرنا چاہتی ہے ۔ فوج کا کہنا ہے کہ قلعہ اس سے متصل 51ایکڑ اراضی پر ترنگا نہیں لہراجاسکتا کیونکہ یہ فوج کی ملکیت ہے ۔ فوج نے15اگست کی تیاریاں بھی رکوادیں اور وہاں سے محکمہ ریونیو کے علاوہ پولیس عہدیداروں کو بھی چلے جانے کو ہدایت دی ۔ فوج نے کہا کہ یہ اراضی ان کی ہے اور اس کے دستاویزات بھی ان کے پاس ہیں۔ اگر حکومت یہاں پر15اگست کی تقاریب کا اہتمام کرنا چاہتی ہے تو اس کے لئے وزارت دفاع سے اجازت حاصل کی جائے ۔ اسی دوران تلنگانہ حکومت نے15اگست کی تقاریب قلعہ گولکنڈہ میں منعقد کرنے کے لئے اجازت دینے مرکزی حکومت اور محکمہ آثا قدیمہ کو خط لکھا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں