آر بی آئی آکی پالیسی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-06

آر بی آئی آکی پالیسی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں

ممبئی
پی ٹی آئی
کمزور مانسون اور غذائی اجناس کی قیمتوں میں اضافہ کے اثر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آر بی آئی نے آج فیصلہ کیا کہ اہم پالیسی شرح کو تبدیل نہیں کیاجائے گا۔ لیکن اس نے سسٹم میں تقریباً40,000کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے لئے قانونی لکویڈ یٹی شرح کو گھٹا کر0.5فیصد کردیا ۔ آر بی آئی گورنر رگھورام راجن جنہوں نے تیسری مرتبہ شرح کو تبدیل نہیں کیاہے کہا ہے کہ اس میں کمزور مانسون اور غذائی اجناس کی پیداوار اور بین الاقوامی تیل کی قیمتوں میں کمی بیشی کے اثر سے افراط زر میں اضافہ کا جوکھم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے جون میں کئے گئے فیصلہ کی طرح چوکس مالیاتی پالیسی کو برقرا ررکھنا مناسب ہے ۔ انہوں نے یہاں مالیاتی پالیسی کے تیسرے دو ماہی جائزہ اجلاس میں یہ بات کہی ۔ اسی طرح ریپو شرح بھی8فیصد پر برقرار رہے گی اور ریورس ریپو کی شرح7فیصد رہے گی ۔ اور نقد محفوظ تناسب 4فیصد برقرار رکھا جائے گا ۔ بینک کی شرح9فیصد پر برقرار رہے گی تاکہ زائد لکویڈیٹی کو شامل کیاجاسکے ۔ راجن نے 9اگست سے شروع ہونے والے پندرھواڑہ سے نفاذ کے ساتھ بینکوں کے لئے ایس ایل آر کو22فیصد میں0.5فیصد کی کمی کردی ۔ جون میں ایک ایسے ہی اقدام کی وجہ سے سسٹم میں اضافی طور پر زائد40,000کروڑ روپے جاری کئے گئے تھے ۔راجن نے یہ بھی کہا کہ آر بی آئی فوری طور پر0.25فیصد ریپو کے تحت لکویڈیٹی فراہم کرنا جاری رکھے گا اور5اور14یوم کے ریپو کے تحت نیٹ ڈیمانڈ اور وقت کی ذمہ داریوں کے ریپو میں0.75فیصد کا اضافہ کیا۔ ریٹیل افراط زر پر جو جون میں7.21فیصد کم ہوگیا تھا، راجن نے کہا کہ جب کہ جنوری2015ء کے لئے8فیصد کا نشانہ حاصل کرنا فکر مندی کی کوئی بات نہیں ہے۔ اس کے باوقار نشانہ کو2016ء تک مزید کم کرتے ہوئے 6فیصد کرنے سے کچھ جوکھم رہے گا جس کے لئے پالیسی کی تیاریوں میں گرما گرمی کی حالت پیدا ہوگی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سربراہی حکومت کے اقدامات کے ساتھ بڑھے گی اور فوڈ مینجمنٹ اور پراجکٹ کی تکمیل ہوگی ۔ اسٹاک مارکٹس میں گراوٹ آئے گی جب پالیسی کا11بجے دن اعلان کیاجائے گا لیکن یہ بالائی تحریک دکھاتا ہے جس کے بعد بی ایس ای کے30-Stockجدول حصس کی تجارت11:38بجے دن سابق میں بند ہونے والے نشانہ سے0.22فیصد ہوجائے گی ۔
آر بی آئی نے کہا کہ وہ پائیدار افراط زر کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات کرے گی۔ راجن نے یہ بات کہی جنہوں نے پیداوار پر اکثراپنے مخالف افراط زر پالیسی اقدامات کے ذریعہ سب کو حیرت زدہ کردیا تھا ۔ انہوں نیکہا کہ مرکز نے سال2014-15کے لئے5.5فیصد مجموعی گھریلو پیداوار کا تخمینہ لگایا ہے جو پائیدار ہے اور مزید کہا کہ پیداوار کے لئے امکانات اوسط طور پر بہتر ہوئے ہیں ۔ گھریلو معاشی سر گرمی پر مبنی جذبہ کا احیاء کیاجاسکتا ہے ۔ صارفین کی قیمتوں میں افراط زر کی وجہ سے جون میں43مہینوں میں سب سے کم مئی میں4.7فیصد رہی جو گزشتہ9مہینوں میں اعظم ترین ہے ۔ ان عناصر کی وجہ سے یہ توقعات کی جارہی ہیں کہ پالیسی جائزہ میں اہم شرحیں راجن برقرار رکھیں گے ۔ آئندہ پالیسی کا جائزہ30ستمبر کو ہوگا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں