دہلی اسمبلی سے متعلق حکومت کوئی فیصلہ کرے - سپریم کورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-06

دہلی اسمبلی سے متعلق حکومت کوئی فیصلہ کرے - سپریم کورٹ

نئی دہلی
آئی اے این ایس
سپریم کورٹ نے آج مرکزی حکومت سے خواہش کی ہے کہ وہ دہلی اسمبلی کے حشر کے بارے میں کوئی فیصلے کرے ۔ گزشتہ14فروری کو عام آدمی پارٹی( اے اے پی) حکومت کے استعفیٰ کے بعد اس اسمبلی کو حالت تعطل میں رکھا گیا ہے ۔ جسٹس ایچ ایل دتو کی زیر صدارت سپریم کورٹ دستوری بنچ نے حکومت سے خواہش کی کہ وہ مناسب وقت میں کوئی فیصلہ کرے۔ عدالت نے عام آدمی پارٹی کی پیش کردہ درخواست پر سماعت ملتوی کردی ۔ اس درخواست میں التجا کی گئی تھی کہ اسمبلی کو تحلیل کرنے کے احکام جاری کئے جائیں جیسا کہ قبل ازیں اروند کجریوال کی زیر قیادت حکومت نے سفارش کی تھی ۔ یہ سفارش اس وقت کی گئی تھی جب جن لوک پال بل مسئلہ پر اے اے پی حکومت مستعفی ہوئی تھی۔ بنچ نے حکومت سے خواہش کی کہ وہ کوئی ایک فیصلہ یعنی اسمبلی کو تحلیل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے ۔ عدالت نے پوچھا کہ اگر کوئی شہری اس عدالت سے رجوع ہو اور کہے کہ وہ ایک منتخبہ نمائندہ سے خدمات کے حصول کا خواہاں ہے تو یہ عدالت کیا کہے گی۔ منتخبہ نمائندہ کوئی کام تو نہیں کررہا ہے اور اس کو معاوضہ حاصل ہورہا ہے اور یہ سب آپ (حکومت) کے سبب ہے ۔

Take decision on Delhi assembly in 5 weeks, SC tells LG

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں