نیا راسٹ ٹیکس نظام جلد ہی حقیقت بن جائے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-23

نیا راسٹ ٹیکس نظام جلد ہی حقیقت بن جائے گا

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مرکزی حکومت کی جانب سے جی ایس ٹی برخاست
مرکز میں تبدیلی کے ساتھ حکومت گجرات نے آج کہا ہے کہ مرکز اور ریاستوں کے درمیان یو پی اے حکومت کے دوران بھروسہ کا فقدان تھا جو جی ایس ٹی کو واپس لینے میں تاخیر کررہی تھی اور اب این ڈی اے حکومت نے اس کوبرخاست کردیا ہے اور امید کی ہے کہ نیا راست ٹیکس نظام جلد ہی ایک حقیقت بن جائے گا۔ سابقہ یوپی اے حکومت کی جانب سے عائد کردہ الزامات کو مسترد کرتے ہوئے گجرات گڈس اینڈ سرویسس ٹیکس کی کارروائی میں رکاوٹ پید اکررہا ہے ۔ ریاستی وزیر فینانس سوربھ پٹیل نے کہا ہے کہ کانگریس کی زیر اقتدار ریاستوں کے بشمول کئی ریاستوں کو مسائل کا سامنا ہے اور انہیں ان مسائل کوحل کرنے میں اس وقت کی مرکزی حکومت پر بھروسہ نہیں تھا ۔ ایک بات یہ ہے کہ ریاستوں نے کبھی بھی جے ایس ٹی کو پوری طرح مسترد نہیں کیا ہے ۔ حتی کہ گجرات نے بھی کبھی بھی جے ایس ٹی پر اعتراض نہیں کیا ہے ۔ ہم نے ہمارے تمام اجلاسوں میں مرکز کی جانب سے تیقن دی اتھا کہ سی ایس ٹی معاوضہ جلد ہی ادا کیاجائے گا لیکن بد بختی سے یہ کبھی منظور کیا گیا۔ جس کے نتیجہ میں مرکز اور ریاستوں کے درمیان بھروسہ کا فقدان شروع ہوگیا ۔
پٹیل نے پی ٹی آئی سے کہا کہ بھروسہ کا فقدان اس وجہ سے پیدا ہوا تھا کیونکہ وعدوں پر عمل آوری نہیں کی گئی تھی ۔ وہ ریاستی وزرائے فینانس کی ایک بااختیار کمیٹی کے ایک اجلاس میں شرکت کے لئے یہاں آئے ہوئے ہیں۔ پٹیل نے کہا کہ حالات تبدیل ہوگئے ہیں اور جی ایس ٹی جیسے اہم مسائل پر مرکز اور ریاستوں کے درمیان بھروسہ کا فقدان نہیں رہا ۔ ارون جیٹلی نے وزیر فینانس بننے کے بعد انہوں نے ہم کو تیقن دیا تھا کہ وہ بجٹ تقریر میں اس مسئلہ کو رکھیں گے ۔اور ریاستی مفادات کا بھی لحاظ رکھاجائے گا تاکہ ہم انتہائی پر اعتماد بن جائیں۔ کم از کم گجرات کو اعتماد ہے کہ ریاستوں کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔ یہ پوچھنے پر کہ آیا جی ایس ٹی کو کب واپس لیاجائے گا پٹیل نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ اس کے لئے وقت لگے گا لیکن اگر ہرچیز سدھر جائے ان کی بجٹ تقریر میں جیٹلی کے ارادہ کی تکمیل کی جاسکتی ہے۔ جیٹلی نے کہا تھا کہ میں امید کرتا ہوں کہ ہم اس سال ایک حل تلاش کرنے کے اہل ہوں گے اور مقررہ اسکیم کو منظور کرائیں گے جو ہمیں جی ایس ٹی کو متعارف کرانے کا اہل بنائے گی جبکہ تمام ریاستوں کو یہ تیقن دیتے ہوئے کہ مرکز اس مسئلہ سے نمٹنے میں انتہائی زیادہ کھلا ذہن رکھتا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں