روزہ دار کو جبراً کھانا کھلانے کا کیس - دہلی ہائی کورٹ میں درخواست خارج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-23

روزہ دار کو جبراً کھانا کھلانے کا کیس - دہلی ہائی کورٹ میں درخواست خارج

نئی دہلی
یون این آئی
دہلی ہائی کورٹ نے آج مفاد عامہ کی اس درخواست کو خارج کردیا ہے جس میں رمضان المبارک کے دوران مہاراشٹر سدن میں ایک روزہ دار کو مبینہ طور پر جبراً کھانا کھلانے کے لئے شیو سینا کے11ارکان پارلیمنٹ کو نا اہل قرار دینے کے لئے لوک سبھا کی اسپیکر اور راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین کو ہدایت دیئے جانے کی اپیل کی گئی تھی۔ چیف جسٹس جی روہنی اور جسٹس جینت ناتھ کی ڈیویژن بنچ نے درخواست کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار مولانا انصار رضا اس سلسلہ میں خاطر خواہ ثبوت فراہم نہ کراپائے جس سے یہ ثابت ہوسکے کہ یہ مفاد عامہ کی درخواست ہے ۔ ڈیویژن بنچ نے یہ بھی کہا کہ وزارت داخلہ اس معاملہ پر اپنی تشویش پہلے ہی ظاہر کرچکی ہے اور پولیس بھی اس معاملہ کی تفتیش کررہی ہے ۔ ڈیویژن بنچ نے یہ نوٹس بھی لیا کہ متعلقہ فریق نے اس مبینہ واقعہ کے سلسلہ میں ایف آئی آر درج کرانے کے لئے پولیس سے رابطہ نہیں کیا۔ مرکز کی طرف سے اس معاملہ میں پیش ہونے والے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل سنجے جین نے ڈیویژن بنچ کو بتایا کہ اس درخواست کا کوئی جواز نہیں ہے کیونکہ متاثرہ شخص نے اس سلسلہ میں تھانہ میں کوئی شکایت ہی درج نہیں کرائی۔ جین نے عدالت سے درخواست کو خارج کئے جانے کی اپیل ی تھی۔

HC refuses to intervene in force-feeding case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں