مرکزی حکومت سرکاری دفاتر میں ورک کلچر کو بہتر بنانے کوشاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-23

مرکزی حکومت سرکاری دفاتر میں ورک کلچر کو بہتر بنانے کوشاں

نئی دہلی
پی ٹی آئی
سرکاری دفاتر میں ورک کلچر کو بہتر بنانے کے مقصد پر مبنی ایک اور ہدایت میں کابینی سکریٹری نے تمام سکریٹریز سے کہا ہے کہ دفاتر کے مجموعی دائرہ کار کو بہتر بنائیں اور بڑے عوامی باہمی گفتگو کے حامل محکموں میں خاص طور پر عہدیداروں کی بروقت حاضری کو یقینی بنائیں۔ حکومت کے اعلیٰ بیورو کریٹ نے تمام محکموں سے کہا ہے کہ کام کے علاقوں میں صفائی اور دفتر کی عمارات کے مجموعی دائرہ کار میں بہتری اور عہدیداروں کی وقت پر حاضری کا پائیدار بنیاد پر جائزہ لیاجانا چاہئے۔ تاکہ ایک قابل دید بہتری لائی جاسکے اور اس سلسلہ میں خامیوں کی کوئی رپورٹ نہیں ملنی چاہئے ۔عہدہ سنبھالنے کے فوری بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے تمام سکریٹریز سے ملاقات کی تھی اور ان سے کہا تھا کہ دفاتر کی صفائی اور حالات کی بہتری کے ساتھ کام کی جگہ کی اصلاحات شروع کریں ۔ جس سے از خود شہریوں کے لئے موثر خدمات کا نتیجہ برآمد ہوگا ۔ ان ہدایات کا عاجلانہ نوٹ لیتے ہوئے وزارتیں اپنے متعلقہ دفاتر اور ملک بھر میں فیلڈ فارمیشنس کو اب ہدایتیں جاری کررہی ہیں۔ سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکسس کی جانب سے محکمہ انکم ٹیکس کو جاری کردہ ایک ہدایت میں یہ احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ سرکاری دفاتر میں کوئی گرد نہیں ہونی چاہئے اور کوئی پرانے ایر کنڈیشنڈ سسٹم اور الماریاں نہیں ہونے چاہئیں ۔ دفتر سے وابستہ پرانا فرنیچر ، سیڑھیوں کے قریب راہداریوں یا عام علاقوں کے اطراف پڑے ہوئے نہیں ہونے چاہئیں۔ محکمہ انکم ٹیکس ملک میں اسکے ہزاروں بڑے اور چھوٹے دفاتر میں بھاری پیمانہ پر عوامی باہمی گفتگو کا حامل ہے ۔ سکشنس کو ایک صاف ستھرا اور آراستہ نظارہ دکھائی دینا چاہئے ۔ متعلقہ عہدیداروں پر پرانے کاغذات اور فائلوں کو ترک کرنے میں خصوصی دلچسپی لینے اور غور طلب مسائل پر کارروائی مکمل ہونے کے بعد بند ہونے والے کیسس کا تمام ریکارڈز رکھنے پر زور دیا گیا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں