یو این آئی
حکومت اتر پردیش نے یوم آزادی کے پیش نظر ریاست بھر میں سخت چوکسی برتنے کی ہدایت دی ہے ۔ اہم مقامات بالخصوص مذہبی مقامات پر سیکوریٹی سخت کردی گئی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ متھرا ، برنداون ، ایودھیا اور وارانسی میں خصوصی سیکوریٹی انتظامات کئے گئے ہیں جو مذہبی اہمیت کے حامل مقامات ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ تمام اہم ریلوے اسٹیشنوں ، ٹرینوں ، بس اسٹانڈس اور ایر پورٹس پر سیکوریٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔ ریاستی ڈی جی پی نے تمام اضلاع کو ایک سرکیولر روانہ کیا ہے تاکہ یوم آزادی تقاریب کے دوران مکمل سیکوریٹی کو یقینی بنایا جاسکے ۔ ریاست کے فرقہ وارانہ حساس علاقوں میں اس دوران خصوصی نگرانی کی جائے گی ۔ یوم آزادی تقاریب کے سلسلہ میں تمام اہم مقامات پر خصوصی سیکوریٹی عملی تعینات کیاجائے گا ۔ اور کمانڈوز کو لکھنو میں تیار رکھا جائے گا ۔ انٹلی جنس بیورو نے یوم آزادی کے موقع پر دہشت گرد سرگرمیوں کو انتباہ دیا ہے ۔ اسی دوران ریاستی پولیس کا انسداد ہشت گرد اسکواڈ انڈین مجاہدین کے سربراہ یسین بھٹکل سے پوچھ گچھ کی تیاریوں میں مصروف ہے ۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں