دریا مہاندی کے طاس علاقہ کے بیشتر مقامات پر سیلاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-08

دریا مہاندی کے طاس علاقہ کے بیشتر مقامات پر سیلاب

بھوبنیشور
پی ٹی آئی
اڑیسہ میں دریائے مہا ندی کے طاس علاقہ کے بیشتر مقامات پر سیلاب کا پانی جمع ہوگیا ہے ۔ جب کہ ریاست میں زبردست بارش اور سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد34تک بڑھ گئی ہے۔ اسپیشل ریلیف کمشنر(ایس آر پی) نے بتایا کہ سیلاب سے تا حال23اضلاع میں89بلاک کے1553مواضعات میں رہنے والے تقریباً9.96لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ایس آر پی ، پی کے مہاپترا نے کہا کہ اگرچہ دریا مہاندی کئی مقامات پر خطرہ کے نشان سے اورپر بہہ رہی ہے اور بڑے پیمانے پر کسی خطرہ کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ کیونکہ پانی کا ذخیرہ ہیرا کڈ میں بہہ رہا ہے جس کی وجہ سے دریا کی آبی سطح میں کمی واقع ہورہی ہے ۔ ریاست میں شدید بارش اور سیلاب کے باعث مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 34ہوگئی ہے۔ کل سے مزید7اموات کی اطلاع ملی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیشتر اموات غرق ہونے اور دیواروں کے منہدم ہونے کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا راحت پہنچانے والی بات یہ ہے کہ زیردست سیلاب کا خدشہ ٹل گیا ہے ۔ مزید کہا کہ منظوری کے مقام پر مہا ندی میں بہنے والے پانی کا حجم تقریباً11لاکھ کیوزکس ہے جب کہ قبل ازیں یہ12لاکھ کیوز کس سے زیادہ تھا ۔ہیرا کڈ ریزروائر کی مکمل گنجائش630فٹ ہے ۔ مہاندی اور اس کی معاون ندیاں مختلف مقامات بشمول نارگ جوبرا اور دلائی گھائی میں خطرہ کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں کئی علاقوں میں سیلاب کا پانی جمع ہوگیا ہے جہاں پر ریلیف اور بچاؤ کے کام میں شدت پید اکردی گئی ہے ۔ ایس آر سی نے کہا کہ ہ ندوستانی فضائی کے دو ہیلی کاپٹرس کو راحت کے کاموں کے لئے تیار رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ راحت کاری کے کام کشتیوں کے ذریعہ انجام دئیے گئے۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کل چیف منسٹر نوین پٹنائک سے بات چیت کی اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے کاموں میں ضروری مدد فراہم کرنے کا تیقن دیا ۔ ضلع کلکٹر جگت سنگھ کور ایس کے ملک نے کہا کہ ریلیف کے کاموں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔ کیونکہ تقریباً20ہزار افراد پانی میں گھرے ہوئے ہیں اور 7ہزار افراد کو محٖفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں