سکندرآباد یونٹ کی معلومات محفوظ ہیں - فوج کا دعویٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-08

سکندرآباد یونٹ کی معلومات محفوظ ہیں - فوج کا دعویٰ

حیدرآباد
یو این آئی
فیس بک پر لڑکی سے دوستی کرکے ملک کی سلامتی سے متعلق حساس معلومات مہیا کرنے کے الزام میں فوج کے افسر پتن کمار کی کل رات گرفتاری کے بعد آج فوج نے یہ واضح کردیا کہ فوج کے الیکٹریکل اینڈ میکانیکل انجینئرس(ای ایم ای) سے اس کا تعلق نہیں ہے ۔ فوج نے کہا کہ اس کے سکندرآباد یونٹ کی معلومات محفوظ ہیں ۔ دریں اثناء کمشنر پولیس حیدرآباد مہیندر ریڈی نے کہا کہ فوج کی اطلاع پر ہی پتن کو گرفتار کیا گیا ۔ اس معاملہ میں رقم کے لین دین کے زاویہ پر بھی جانچ کی جارہی ہے۔ کمار نے پولیس کی جانچ میں بتایا ہے کہ فیس بک پر اس سے دوستی کرنے والی انوشکا اگروال نے اس کے اکاؤنٹ میں دس لاکھ روپے جمع کروائے ہیں ۔ اس نے کہا کہ وہ لڑکی سے گزشتہ تین ماہ سے چیاٹنگ کررہا تھا۔ اس نے ہندوستان اور پاکستان کی سرحد کے قریب پونچھ سکٹر کے قریب ہندوستانی فوج کی نقل و حرکت کے بارے میں اطلاع دی تھی ۔ پولیس نے اس کے دو اکاؤنٹس سے تین لاکھ روپے کی رقم ضبط کرلی ۔ سی سی ایس پولیس نے اسے اپنی تحویل میں دینے کی درخواست کی ہے ۔ پتن کمار کو ریمانڈ میں بھیج دیا گیا ۔ اس پر ملک کے خلاف غداری کا معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ پولیس کا ماننا ہے کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے یہ سارا کھیل رچا ہے۔ گزشتہ چھ ماہ سے اس کی دوستی سوشل نٹ ورکنگ سائٹ فیس بک کے ذریعہ پاکستان کی لڑکی سے ہوئی ۔ اس نے کئی مرتبہ فون پر بھی اس لڑکی سے بات کی اور ملک کی سلامتی سے متعلق حساس معلومات اسے فراہم کیا۔ پولیس چند دنوں سے اس پر نظر رکھی ہوئی تھی کل اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں