امیر خسرو کا 710 واں عرس شروع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-15

امیر خسرو کا 710 واں عرس شروع

نئی دہلی
یو این آئی
طوطئ ہند حضرت ابوالحسن یمین الدین خسرو کا 710 واں عرس بدھ کے روز ان کی درگاہ پر فاتحہ خوانی کے ساتھ شروع ہوگیا جو اتوار تک جاری رہے گا۔ اس دوران حضرت نظام الدین اولیاء کی درگاہ میں واقع حضرت امیر خسرو کے مزار پر نعت خوانی ، قوالی اور ذکر کی محفلیں منعقد کی جائیں گی ۔ حضرت امیر خسرو کا عرس ہر برس شوال ماہ کی17تاریخ سے شروع ہوجاتا ہے ۔ حضرت امیر خسرو بارہویں صدی کے مشہور صوفی شاعر تھے ۔ اس کے علاوہ وہ فوجی جنرل، ادیب، تاریخ داں، سیاست داں ، موسیقار ، گلوکار اور فلسفی بھی تھے ۔ گزشتہ سات سو برس کی ہندوستانی تاریخ میں اگر کسی ایک شخص نے ذاتی طور پر ہندوستان کی تہذیب و تمدن اور ثقافت کو سب سے زیادہ مالا مال کیا ہے تو بلاشبہ اس شخص کا نام امیر خسروہے ۔ جنہیں لوگ طوطی ء ہند کے نام سے بھی جانتے ہیں ۔ امیر خسرو نے اس بر صغیر کو ایک بہت ہی خوبصورت نام دیا ہندوستان، شہریت دی ہندی اور ایک بہت ہی خوبصورت زبان دی ہندی جو آگے چل کرہندی اور اردو زبان کے نام سے مشہور ہوئی۔ امیر خسرو نے موسیقی کو وہ ایسے نایاب تحفے دئیے جنہیں ستار اور طبلہ کے نام سے جانا جاتا ہے ۔

--

1 تبصرہ: