پی ٹی آئی
چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی17اگست سے سنگاپور کا چھ روزہ دورہ کریں گی جس کا مقصد تجارتی اور تہذیبی و ثقافتی تعلقات کو فروغ دینا ہے ۔ سنگاپور کی دعوت پر وہ یہ دورہ کررہے ہیں ۔ ان کے ہمراہ ایک انتہائی سطح کا سرکاری و تجارتی وفد بھی دورہ میں شامل رہے گا ۔ اس موقع کو ریاست میں بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے استعمال کیاجائے گا ۔ ریاستی وزیر فینانس امیت مشرا نے بتایا کہ ممتا بنرجی سنگا پور کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گی ۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں