پی ٹی آئی
ایک افغان سپاہی نے آج ایک فوجی اڈہ میں ناٹو سپاہیوں پر فائرنگ کرتے ہوئے امریکہ کے ایک دوستارہ والے جنرل کو ہلاک اور کوئی پندرہ افراد کو زخمی کردیا جن میں ایک جرمن بریگیڈ پر جنرل اور کئی امریکی سپاہی شامل ہیں۔ دارالحکومت کابل کے مغرب میں واقع ایک کیمپ میں یہ حملہ کیا گیا ۔ یہ تقریباً 13سال کی لڑائی میں مارا جانے والا امریکہ کا سب سے اعلی رینک کا عہدیدار ہے ۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا ہے جب بیرونی فوجیں اس سال کے ختم تک افغانستان سے واپسی کی تیاریاں کررہی ہیں۔ حملہ کیوں کیا گیا اس بارے میں صورتحال واضح نہیں ہے لیکن اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ افغانستان میں اب بھی کئی چیالنجس ہیں جہاں تین دہوں سے لڑائی جارہی ہے۔ افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان جنرل محمد عظیمی نے بتایا کہ فوجی وردی میں ایک دہشت گرد نے مقامی اور بین الاقوامی سپاہیوں پر فائرنگ کردی ۔ عظیمی نے بتایا کہ حملہ آور کو ہلاک کردیا گیا ہے اور افغان فوج کے تین آفیسرس زخمی ہیں ۔ انہوں نے حملہ کے مقصد کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے ۔ امریکی عہدیدار نے مہلوک عہدیدار کی شناخت میجر جنرل کی حیثیت سے کی ہے۔ ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ تقریباً نصف زخمی سپاہی امریکی ہیں عہدیداروں نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی خواہش پر یہ بات بتائی ۔ جرمن فوج نے کہا کہ اس حملہ میں پندرہ ناٹو سپاہی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں ایک جرمن بریگیڈ یر جنرل شامل ہے اور اس کا علاج کیاجارہا ہے ۔ افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے اسے ایک بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے ۔ کرزئی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ان دشمنوں کی حرکت ہے جو نہیں چاہتے کہ افغانستان میں مضبوط ادارے ہوں ۔
صحافیوں کو روانہ کردہ ایک بیان میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس افغان سپاہی کو خراج تحسین پیش کیا جس نے یہ حملہ کیا۔ اس کے علاوہ پکتیا صوبہ ایک پولیس آفیسر کی بھی ستائش کی گئی جس نے آج دن میں ناٹو سپاہیوں پر فائرنگ کی ۔ انہوں نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔ برطانیہ کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے ۔ اس واقعہ سے افغان فوج کو تربیت دینے کا امریکہ کا منصوبہ متزلزل ہوگیا ہے ۔ پنٹگان کے ترجمان ریرایڈ میرل جان کربی نے واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا کہ امریکی جنرل ہلاک ہوا۔ کربی نے کہا کہ یہ9/11حملوں کے بعد جب لیفٹننٹ جنرل ٹموتھی جوزف موڈے کو مغویہ طیارہ کو پنٹگان میں تباہ کرتے ہوئے ہلاک کردیا گیا تھا ، اعلی ترین رینک کے امریکی آفیسر کی پہلی ہلاکت ہے۔ ویتنام جنگ کے بعد سے کوئی امریکی جنرل لڑائی میں ہلاک نہیں ہوا ہے ۔
American general 'shot dead by rogue Afghan soldier'
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں