غزہ بربریت پر برطانوی وزیر سعیدہ وارثی مستعفیٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-06

غزہ بربریت پر برطانوی وزیر سعیدہ وارثی مستعفیٰ

لندن
پی ٹی آئی
برطانیہ کی پہلی مسلم خاتون کا بینی وزیر ، پاکستانی نژاد سعیدہ وارثی( بیرونیس) نے آج ڈرامائی انداز میں حکومت سے استعفیٰ دے دیا اور کہا کہ غزہ تصادم پر برطانیہ کا موقف اخلاقی اعتبار سے ناقابل دفاع ہے ۔ اور وہ سعیدہ وارثی، اس کی مزید تائید نہیں کرسکتیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ انتہائی افسوس کے ساتھ میں نے آج صبح وزیر اعظم کو مکتوب لکھا اوراپنا استعفیٰ دے دیا۔ میں غزہ پر حکومت کی پالیسی کی تائید جاری نہیں رکھ سکتی ۔ 43سالہ وارثی نے جو ماضی میں کنزرویٹیو پارٹی( قدامت پسند پارٹی) کے صدر نشین تھیں، اس وقت برطانیہ کی پہلی مسلم خاتون کابینی وزیر بنیں جب2010میں ڈیوڈ کیمرون نے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا تھا ۔ بعد میں کابینہ میں رد و بدل میں انہیں دفتر خارجہ میں درمیانی درجہ کا عہدہ دیا گیا یعنی ایک اعتبار سے تنزل تھا ۔ سعیدہ وارثی نے اپنے مکتوب استعفیٰ میں کہا کہ اسرائیلی تصادم ؍غزہ تصادم پر حکومت امریکہ کاموقف خود برطانیہ کے قومی مفاد میں بھی نہیں ہے اور بین الاقوامی سطح پر ونیز اندرون ملک ہماری نیک نامی پر طویل مدتی( منفی) اثر کا حامل ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ استعفیٰ کا فیصلہ’’ کوئی آسان فیصلہ نہیں تھا‘‘۔ دفتر خارجہ میں جس طرح حالیہ فیصلے کئے گئے اس پر نہایت اضطراب کے ساتھ استعفیٰ کا فیصلہ کیا گیا ۔ حالیہ دنوں میں سعیدہ وارثی نے ٹوئٹر پر احتجاجیوں کی تفصیلات پوچھی تھیں اور اپنے ایک پیام میں لکھا تھا کہ’’کیا عوام بچوں کی ہلاکتوں کو حق بجانب قرار دینے کی کوشش روک سکتے ہیں ۔ سیاست خواہ کچھ ہو (ایسی ہلاکتوں کا)ہرگز کوئی جواز نہیں ہوسکتا ۔ یہ یقینی طور پر افسوس ہی کا مقام ہے ۔ سعیدہ وارثی نے ٹوئٹر پر بار بار کہا ہے کہ غزہ میں بحران کے خاتمہ کے لئے مزید بین الاقوامی کارروائی کی ضرورت ہے ۔ کنزرویٹیو ارکان پارلیمنٹ ڈیوڈ کیمرون سے اپیل کرتے آڑہے ہیں کہ وہ اسرائیل کے ساتھ مزید دانشمندانہ طرز عمل اختیار کرے ۔ ان ارکان کا کہنا ہے کہ اس پارٹی کے اقدامات نامناسب ہیں۔ کیمرون نے کل کہا تھا کہ غزہ میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام ایک اسکول پر اسرائیلی حملہ کے خلاف سکریٹری جنرل اقوام متحدہ بان کیمون کا بیان حق بجانب تھا۔

British minister Sayeeda Warsi resigns over government Gaza policy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں