پہلی عالمی جنگ میں شریک ہندوستانی فوجیوں کو بانکی مون کی جانب سے اعزاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-15

پہلی عالمی جنگ میں شریک ہندوستانی فوجیوں کو بانکی مون کی جانب سے اعزاز

اقوام متحدہ
پی ٹی آئی
اقوام متحدہ کے صدر بان کی مون نے یہاں منعقدہ ایک پروگرام میں پہلی عالمی جنگ میں حصہ لینے والے زائد از ایک ملین ہندوستانی فوجویں کے افراد وخاندان کو اعزازات پیش کئے ۔ انہوں نے اس موقع پر ایک تصویری کتابچہ بھی جاری کیا جسے ہندوستان کے مستقبل مشن برائے اقوام متحدہ کے سفیرنے تیار کیا ہے ۔ اس کتاب میں دنیا بھر میں لڑی گئی پہلی عالمی جنگ کی تصاویر شامل ہیں ۔ بانکی مون نے کہا کہ اس جنگ میں ہندوستان ، برطانوی حکومت کا حصہ تھا اور ملک سے زائد از ایک ملین جوانوں نے حصہ لیا ۔ اس جنگ میں زائد از60ہزار ہندوستانی فوجی ہلاک ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ مورخین نے ہندوستانی فوجیوں کی قربانی کو فراموش کردیا ۔ بانکی مون نے جنرل اسمبلی کے سفیر جان ایش کے ہمراہ113صفحات پر مشتمل کتاب جاری کی جس کا عنوان پہلی عالمی جنگ میں ہندوستانی فوجیوں کی یاد ہے ۔ یہ کتاب اشوک مکرجی نے تحریر کی ہے جو ہندوستان کے مستقل مشن برائے اقوام متحدہ کے سفیر ہیں ۔ اس کتاب میں ہندستانی فوجیوں کی جانب سے لڑی گئی کئی جنگوں اور قربانیوں کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ یہ تقریب ایک ایسے وقت منعقد ہوئی جب گاندھی جی کی جانب سے14اگست1914کو برطانوی حکومت کو روانہ کردہ مکتوب کے بھی100برس مکمل ہوئے ہیں۔

UN Chief honours sacrifice of Indian soldiers in World War I

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں