سلامتی کونسل میں داعش کے خلاف برطانوی قرارداد پر ووٹنگ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-16

سلامتی کونسل میں داعش کے خلاف برطانوی قرارداد پر ووٹنگ

نیویارک
پی ٹی آئی
برطانیہ کی تیار کردہ قرار داد پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں آج باضابطہ ووٹنگ ہوگی ۔ اس قرار داد میں عراقی و شام کو اسلامی ریاست بنانے کا دعوی رکھنے والی داعش کے خلاف اقدامات کی سفارش کی گئی ہے ۔ برطانیہ کو امید ہے کہ اس کی پیش کردہ قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق قرار داد میں دہشت گرد تنظیم داعش اور اس کے پرتشدد نظریات کے خلاف سخت مذمت کی گئی ہے ۔ قرار داد کے مطابق داعش نے ایک منظم دہشت گردی کے ذریعے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انسانی حقوق کی بد ترین پامالی شروع کررکھی ہے ۔قرار داد میں داعش اور النصرہ فرنٹ جیسی کسی بھی تنظیم کے ساتھ کسی بالواسطہ یا براہ راست تجارت کی بھی مذمت کی گئی ۔ مسودہ قرار داد میں اقوام متحدہ کے ماہرین سے مطالبہ کیا گیا ہے ۔ کہ عسکریت پسندوں کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی90دنوں کے دوران تحقیقات کی جائیں، نیز داعش اور النصرہ فرنٹ ایسی تنظیموں سے خطے کو لاحق خطرات کا جائزہ لیا جائے ۔سلامتی کونسل کے ارکان سے قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے ہاں ، قومی سطح پر ایسے اقدامات کریں جن سے دہشت گردوں کا ساتھی بننے کے لئے جانے والے اپنے شہریوں کو روک سکیں ، اور انہیں عدالتی کٹہرے میں لائیں۔ واضح رہے کہ عراق اور شام کو اسلامی ریاست بنانے کی دعویدار داعش نے موصل اور انبار میں اپنے اثرات بڑھانے کے بعد کردستان کی طرف پیش قدمی کی کوششیں کی ہیں۔ جب کہ اس دوران امریکی بمبار طیاروں نے داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے ۔

UK-drafted Security Council resolution targets ISIS

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں