21 ویں صدی میں ہندوستان اور امریکہ کی مشترکہ ذمہ داریاں - کیری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-16

21 ویں صدی میں ہندوستان اور امریکہ کی مشترکہ ذمہ داریاں - کیری

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ہندوستان کے68ویں یوم آزادی پر ملک کے عوام کو نیک خواہشات دیتے ہوئے کہا ہے کہ21ویں صدی میں ہندوستان اور امریکہ کی دنیا کو یہ ثابت کرنے کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ جمہوریت اپنے شہریوں کی خدمت کرسکتی ہے۔ ہندوستان کے عوام کے نام اپنے یوم آزادی پیغام میں کیری نے کل کہا کہ ہم بھی ہندوستان کے ساتھ آج اس کی آزادی کا جشن منارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے لئے پیدا مشترکہ ذمہ داریوں کے ساتھ مشترکہ عزائم کی طاقت کو ثابت کرسکتے ہیں ۔ امریکہ کے صدر براک اوباما کی جانب سے ہندوستان کی آزادی کی نیک خواہشات دیتے ہوئے کیری نے کہا کہ جب ہندوستان یوم آزادی منارہا ہے ، امریکہ بھی اس کے ساتھ جشن منارہا ہے ۔ ہندوستان اور امریکہ مشترکہ مستقبل کے امکانات پر غور کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ جب50کروڑ سے زیادہ ہندوستانی مردوں اور عورتوں نے گزشتہ بسنت کے موسم میں انتخابات میں حصہ لیا ، اس وقت آپ انسانی تاریخ میں سب سے بڑے جمہوری عمل کا حصہ بنے ۔ اس سال کے آغاز میں اختتام عام انتخابات کے تناظر میں انہوں نے کہا کہ آپ نے دنیا کو دکھا دیا کہ کس طرح مختلف مذاہب، مختلف زبانوں کے لوگ ایک مشترکہ مستقبل کا فیصلہ کرتے ہیں ۔

In 21st century India and US have common responsibility

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں