تین افریقی ممالک کے لئے حج اور عمرے کے ویزوں پر پابندی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-05

تین افریقی ممالک کے لئے حج اور عمرے کے ویزوں پر پابندی

جدہ
العربیہ ڈاٹ نیٹ
سعودی عرب کی وزارت صھت نے تین افریقی ممالک سیرالیون، گنی اور لائبیریا میں ای بولا وائرس کے پھیلنے کے بعد ان کے شہریوں کو عمرے اور حج کے لئے ویزوں کے اجراء پر پابندی عائد کردی ہے ۔ وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر خالد مرغیلانی نے بتایا ہے کہ ان کی وزارت اس سلسلے میں حج اور خارجہ امور کی وزارتوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور سرحدوں اور ہوائی اڈوں پر ای بولا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کے تمام داخلی راستوں پر متعین حکا م کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور ای بولا کی تشخیص اور اس وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے وزارت کے اہلکاروں کو ضروری تربیت دے دی گئی ہے ۔ وزارت حج کے انڈر سیکریٹری برائے حج امور ڈاکٹر حسین شریف نے کہا ہے کہ حج کے موقع پر صحت عامہ اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام پیشکی ضرورت اقدامات کیے جائیں گے ۔ واضح رہے کہ حال ہی میں تین افریقی ممالک سیر الیون، لائبیریا اور گنی میں ای بولا کا مہلک وائرس پھیلا ہے اور سات سو تین افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں ۔

Saudi health ministry: No hajj and umrah visas for three African nations

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں