اے ایف پی
فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کے حامی قطر نے غزہ میں جنگ بندی معاہدہ کا خیر مقدم کیا اور سات ہفتوں تک مسلسل اسرائیلی بمباری سے تباہ شدہ غزہ کی تعمیر نو میں تعاون کا پیشکش کیا ۔ گیس کی دولت سے مالا مال مشرقی امارات قطر نے ایک بیان میں طویل مدتی جنگ بندی کا معاہدہ پر جس پر کل سے عمل آوری کا آغاز ہوا اظہار مسرت کیا اور فلسطینیوں کی مزاحمت اور قربانیوں کی ستائش کی ۔ قطر جہاں اسلامی تحریک حماس کے جلاوطن سربراہ خالد مشعل مقیم ہیں، نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم غزہ پٹی کی عاجلانہ تعمیر نو میں تعاون کے لئے تیار ہیں ۔ اس جنگ نے جس کا آغاز8جولائی کو اس وقت ہوا جب اسرائیل نے سرحد پار سے داغے جانے والے راکٹوں کو روکنے کی غرض سے آپریشن پروٹیکٹیو ایج کا آغاز کیا۔2,143فلسطینیوں اور 70اسرائیلیوں کی جان لے لی ۔غزہ میں بڑے پیمانے پر تباہی کے بعد مصر کی ثالثی سے طے پانے والے اس معاہدے میں یہ بھی شامل ہے کہ اسرائیل ، غزہ پٹی کے اپنے آٹھ سالہ محاصرہ میں نرمی پیدا کرے گا جو جنگ بندی کے لئے فلسطینیوں کی سب سے اہم شرط تھی۔
Qatar To Help Rebuild Gaza
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں