سہارنپور میں دن کا کرفیو ختم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-05

سہارنپور میں دن کا کرفیو ختم

سہارنپور
یو این آئی
اتر پردیش کے تشدد زدہ سہارنپور شہر میں صورتحال معمول پر آنے پر ضلع انتظامیہ نے آج سے دن کا کرفیو اٹھا لیا ہے۔ اب رات آٹھ بجے سے صبح چھ بجے تک کرفیو رہے گا ۔ ایس ایس پی راجیش کمار پانڈے کے مطابق سہارن پور کے تشد د زدہ علاقوں میں حالت تیزی سے بہتر ہورہے ہیں اور اس کے مد نظر ضلع انتظامیہ نے دن کا کرفیو اٹھا لیا ۔ احتیاطاً رات کا کرفیو ابھی جاری رہے گا۔ مسٹر پانڈے نے بتایا کہ آج صبح چھ بجے سے رات آٹھ بجے تک کرفیو میں14گھنٹہ کی ڈھیل دی گئی ہے۔ دن کا کرفیو اٹھائے جانے کے بعد تمام تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں ۔ ڈھیل کے دوران احتیاطاً سلامتی دستوں کا گشت جاری ہے سہارن پور میں اب پہلے کی طرح چہل پہل لوٹ رہی ہے ۔ مسٹر پانڈے نے بتایا کہ تشدد کے دوران فسادیوں نے دکانوں سے بڑی تعدا د میں لوٹا گیا سامان برآمد کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کی تلاشی مہم جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فساد بھڑکانے والوں سمیت110سے زیادہ لوگوں کو پولیس اب تک گرفتار کرچکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں دو پہیہ گاڑیوں پر دو سے زیادہ سواریوں کے بیٹھنے پر انتظامیہ نے پابندی لگا رکھی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ26جولائی کو بھور شہر کی گنجان آبادی والے قطب شہر علاقہ میں امبالہ روڈ علاقہ میں واقع ایک متنازع زمین پر گرودوارے کی تعمیر روکے جانے پر اقلیتی فرقوں کے لوگ آمنے سامنے آگئے اور جھگڑا شروع ہوگیا تھا ۔ اس کے بعد شہر میں پتھراؤ، آتشزنی ، لوٹ مار اور فائرنگ شروع ہوجانے کے بعد قطب شہر نگر کوتوالی منڈی ، صدر بازار کوتوالی دیہات اور جنگ پوری سمیت چھ تھانہ علاقوں میں غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو لگانا پڑا تھا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں