پی ٹی آئی
جنوب مغربی چین کے یو آن صوبہ میں اتوار کو آئے زلزلہ میں کم ازکم391افراد ہلاک اور1881زخمی ہوگئے ہیں نیز کئی لاپتہ ہیں ۔ امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلہ کی شدت ریختر پیمانہ پر63ناپی گئی ہے زلزلہ کا مرکز زمین سے16کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ چین میں سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ یو آن صوبہ کے علاوہ گوئی جھووا اور سوچیان صوبوں میں بھی زلزلے کے زبردست جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلہ کی وجہ سے قریب12ہزار مکان پوری طرح تباہ ہوگئے اور متعدد مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔ ایک اسکولی عمارت بھی گر گئی ہے فوج کے کم از کم2500جوانوں کو راحت اور بچاؤ کے کام میں لگا یا گیا ہے۔ قومی ٹی وی کے مطابق زلزلہ کا مرکز یو ن آن صوبہ کی لوڈیان کاونٹی کے لنگتا وشن شہر میں تھا ۔ اس قدرتی آفت میں یہاں کے بیشتر شہری ہلاک ہوگئے ہیں ۔ زلزلہ سے مواصلاتی رابطے ٹوٹ گئے ہیں۔ بچاؤ اور راحت رسانی عملہ کو علاقہ میں بھیجا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں سرکاردو ہزار خیمے تین ہزار فولڈنگ بیڈ ۔ تین ہزار رضائیاں ، تین ہزار کوٹ وغیرہ بھیج رہی ہے۔ آئندہ دنوں میں ان علاقوں میں بارش ہونے کا اندازہ ہے جس سے صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے ۔ سرکاری ٹی وی چینل سی سی ٹی وی نے کہا ہے کہ پچھلے14سال کے دوران اس صوبہ میں آنے والا یہ سب سے شدید زلزلہ ہے ۔1970میں اس صوبہ میں77شدت کا زلزلہ آیا تھا ۔ جس میں1500سے زیادہ لوگ مارے گئے تھے۔ دریں اثناء محکمہ موسمیات نے آئندہ آنے والے دنوں کے لئے وہاں بارشوں کی پیش گوئی کررکھی ہے۔ ژنہوا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ زلزلے کے شدید جھٹکے یوننا ن کے مختلف علاقوں کے علاوہ ملحقہ صوبہ گو آئیز و اور سچوان میں بھی محسوس کئے گئے ۔ سرکاری ٹی وی چینل ، سی سی ٹی وی کے مطابق یوننان میں گزشتہ14سالوں میں یہ شدید ترین زلزلہ تھا ۔ چین کے جنوب مغربی حصے میں زلزلے کوئی غیر معمولی بات نہیں۔2012ء میں یوننان میں آنے والے زلزلے میں80افراد ہلاک ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ چین میں چند دن قبل ہی عوام پر چاقوؤں سے حملہ کیا گیا جس کے بعد چینی فوج نے مخصوص مسلم علاقہ پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس میں100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے ۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں