صدر جمہوریہ کی حیدرآباد آمد - کے سی آر اور چندرابابو نے خیر مقدم کیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-03

صدر جمہوریہ کی حیدرآباد آمد - کے سی آر اور چندرابابو نے خیر مقدم کیا

حیدرآباد
ایس این بی
صدر جمہوریہ ہند پرنب مکھرجی کا آج انکے دورہ حیدرآبادکے موقع پر بیگم پیٹ ایئر پورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ واضح رہے کہ نئی ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد صدر جمہوریہ کا یہ پہلا دورہ حیدرآباد ہے ۔ ایئر پورٹ کے میٹنگ ہال میں ملاقات اور مختصر تعارف کا اہتمام کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے اس موقع پر استقبالیہ ترتیب دیا گیا جس میں کابینی رفقاء اور مختلف سیاسی قائدین نے شرکت کی۔ گورنر تلنگانہ و آندھرا پردیش ای ایس ایل نرسمہن ، وزیر اعلیٰ تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ ، وزیر اعلیٰ آندھرا پردیش چندرا بابو ناءٰڈو ، میئر حیدرآباد عظیم تر مجلس بلدیہ ماجد حسین ،نے صدر جمہوریہ کا استقبال کیا۔ خصوصی طیارہ سے حیدرآباد پہنچنے پر استقبال کرنے والی دیگر شخصیتوں میں نائب وزرائے اعلیٰ محمد محمود علی اور ڈاکٹر راجیا بھی شامل ہیں ۔ صدرجمہوریہ پرنب مکھرجی ٹھیک3:30بجے سہ پہر خصوصی طیارہ کے ذریعہ یہاں پہنچے ۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ کو گاڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ۔ صدر جمہوریہ نے ایئرپورٹ کے میٹنگ ہال میں اپنے قیمتی وقت میں سے پانچ منٹ نکالتے ہوئے فرداً فرداً ملاقات کی اور یہاں سے روانہ ہوگئے ۔ اس تقریب کی خصوصیت یہ رہی کہ وزیر اعلیٰ تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ اور وزیر اعلیٰ آندھر اپردیش این چندرا بابو نائیڈو جن کے درمیان دونوں ریاستوں کے مختلف مسائل پر سرد جنگ جاری ہے ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھے گئے اور گورنر آندھر اپردیش ای ایس ایل نرسمہن ان دونوں قائدین کے درمیان وقفہ وقفہ سے تبادلہ خیال اور خوشگوار موڈ میں دیکھے گئے جب کہ ان قائدین کے خوشگوار انداز میں ایک دوسرے سے ملاقات اور مختصر تبادلہ خیال یہاں موجود مختلف قائدین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ صدر جمہوریہ کی آمد سے قبل آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو جب ہال میں داخل ہوئے تب یہاں موجود مدعوئین کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھ گئی، تاہم چندرا بابو نائیڈو کچھ لمحوں کے لئے نشست سنبھالنے کے بعد صدر جمہوریہ کے استقبال کرنے والوں میں خود کو شامل کرتے ہوئے یہاں سے واپس روانہ ہوگئے۔
اس موقع پر فوج کے اعلیٰ عہدیدارریاست تلنگانہ کے انتظامیہ، محکمہ پولیس، کے اعلیٰ عہدیداروں بشمول چیف سکریٹری راجیو شرما ، ڈائرکٹر جنرل پولیس انوراگ شرما، کمشنر پولیس مہیندر ریڈی ، کمشنر محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ چندراودن بھی موجود تھے ۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی سے ملاقات کے اپنے ہاتھوں میں گلدستے تھامے ہوئے دیکھے گئے تاہم شہ نشین تک پہنچنے پہنچنے تک صدر جمہوریہ روانہ ہوگئے ۔ جب کہ وزیر اعلیٰ کے سی آر کی دختر و رکن پارلیمان نظام کے کویتا وزیر آئی ٹی و فرزند کے سی آر کے ٹی راما راؤ، وزیر آبپاشی ہریش راؤ اس موقع پر خوشگوار موڈ میں دیکھے گئے ۔ اس تقریب میں نائب وزیر اعلیٰ محمد محمود علی کو وزیر اعلیٰ کے سی آر کے ساتھ ساتھ دکھائی دئیے اور سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔

President Accorded Warm Welcome In Hyderabad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں