چین سنگاپور مصر میں ہندوستان کی یوم آزادی تقاریب کا اہتمام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-16

چین سنگاپور مصر میں ہندوستان کی یوم آزادی تقاریب کا اہتمام

بیجنگ/ قاہرہ
پی ٹی آئی
دنیا بھر میں مقیم ہندوستانیوں میں آج حب الوطنی کا جذبہ دیکھا گیا جب کہ انہوں نے ہندوستان کا68واں یوم آزادی منایا۔ اس موقع پر انہوں نے ترنگا لہرایا اور ثقافتی پروگراموں کا اہتمام کیا ۔ پہلے واقعہ میں چین میں ہندستان کا یوم ازادی بری فوج، بحریہ اور ایر پورٹ سے وبستہ سپاہیوں کے بھرپور ستائش کے ساتھ منایا گیا ۔ اور دو بڑے ایشیائی ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کو اہمیت دی گئی ۔ جب کہ ہندوستانی سفیر برائے چین اشوک کانتا نے یہاں سفارت خانہ کی عمارت میں قومی پرچم لہرایا ۔ ہندوستانی بحریہ کے کپتان سوشان داما اور ایر فورس کے کیپٹین ایش سریواستو ڈیفنس اٹارچی اقبال سمیال نے ترنگا پرچم کوسلامی دی۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ فضائیہ اور بحریہ سے وابستہ عہدیداروں نے چین میں ہندستانی مشن میں چارج لیا ۔ تا حال ہندوستانی مشن میں صرف ایک دفاعی اٹاچی تھا ۔ کانتا نے اس موقع پر ہندوستانی تارکین وطن اور ان کے خاندانوں کے کثیر اجتماع کو صدارتی خطبہ پڑھ کر سنایا جو یہاں جمع ہوئے تھے ۔ تاکہ ثقافتی تقاریب کے ذریعہ یوم آزادی منایا جائے ۔ جنوبی چین کے شہر گوانگ زہو میں قونصل جنرل کے ناگراج نائیڈو نے ہندوستانی قونصل خانہ پر ہندوستانی پرچم لہرایا ۔ زائد از400ہندوستانی تارکین وطن جن میں سے بیشتر ہندوستانی بزنس مین ہیں یوم آزادی تقاریب میں شرکت کی ، جب کہ بزنس مینوں سے باہمی گفتگو کرتے ہوئے ناءٰڈو کو اس وقت یہ سن کر حیرت ہوئی کہ بیشتر اب چین سے صرف خام اشیاء حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں جب کہ وہ ہندوستان میں ان کے اپنے مینو فیکچرنگ یونٹس قائم کررہے ہیں ۔ یہ انتہائی حوصلہ افزا ہے کہ کیونکہ ہم نے دیکھا کہ ہندوستانی بزنس مین چین سے سازو سامان درآمد کررہے ہیں جن میں خاص طور پر گوانگزہو اور شینیز ین جیسے بزنس مراکز میں ہندوستان اب مینو فیکچرنگ یونٹس قائم کررہے ہیں ۔ سنگا پور میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً600ہندوستانی آج صبح یوم آزادی تقاریب کے لئے ہندوستانی ہائی کمشنر وجئے ٹھاکر سنگھ کے ساتھ شامل ہوکر آج صبح کی اولین ساعتوں میں بارش کے باوجود حصہ لیا ۔ جیسے ہی سنگھ نے ترنگا لہرایا ہندوستانی اسکولوں کے طلباء نے قومی ترانہ و حب الوطنی کے گیت گائے ۔ ہائی کمشنر نے سنگا پور می ہندوستانی بزنس کموینٹی کے قائدین کے بشمول مہمانوں کے لئے ایک استقبالیہ کی میزبانی کی۔ مصر میں ہندوستانی سفیر نودیپ سوری نے انڈیا ہاؤز امارات میں ترنگا لہرایا ۔ اس تقریب میں ہندوستانی نژاد افراد اور ہندوستان کے چند مصری دوستوں نے شرکت کی ۔

Patriotic fervour grips Indians across the world on independence day

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں