رائٹر
امریکی صدر بارک اوباما نے اعتراف کیا ہے کہ سی آئی اے نے9/11واقعہ کے بعد بعض لوگوں کو ایذائیں دی تھیں جب کہ وائٹ ہاؤز نے پوچھ تاچھ کے لئے ملزمین کو اذیت دینے کے نت نئے طریقے اپنانے کی جانچ کے بارے میں ایک رپورٹ کانگریس کے سپرد کی تھی ۔ وائٹ ہاؤز میں کل ایک پریس کانفرنس میں اوباما نے کہا کہ ہم نے بہت سے ایسے عمل کئے جو درست تھے مگر ہم نے کئی لوگوں کو ایذائیں دیں ، ہم نے کچھ ایسی چیزیں کیں جو ہماری اقدار کے منافی تھیں ۔ اوباما کے اس بیان سے ان کے اس فیصلہ کی توثیق ہوتی ہے کہ انہوں نے2009میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے مجرموں سے اقبال جرم کرانے کے کئی طریقوں پر پابندی لگادی تھی جن میں ایک طریقہ ایسا بھی تھا کہ جس سے ملزم کو یوں لگتا تھا کہ وہ پانی میں ڈوب رہا ہے اور اس کی سانس بند ہورہی ہے ۔ اوباما کے پیشرو صدر جارج بش کے انتظامیہ نے11ستمبر کے حملوں کے بعد شبہ میں پکڑے گئے لوگوں سے پوچھ تاچھ کے لئے ہر طرح کے سخت طریقوں کے استعمال کی اجازت دی تھی اور یہ فیصلہ کیا تھا کہ یہ ایذا رسانی کے زمرے میں نہیں آتے ۔ اوباما نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ یہ طریقے اس وجہ سے استعمال کئے گئے کیونکہ امریکہ کو اندیشہ تھا کہ اس پر مزید حملے ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے تاہم کہا کہ ہمیں ملزمین سے پوچھ تاچھ کرنے والوں کے کام کو بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہئے و ہ لوگ بہت محنت کا کام کرتے ہیں ، ان میں سے بیشتر بہت دباؤ میں کام کرتے ہیں اور اصل محب وطن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس انکشاف کے باوجود کہ سی آئی اے نے اذیت کے ذریعہ پوچھ تاچھ کے طریقوں کی تفتیش کرنے والی سینٹ کی کمیٹی کی جاسوسی کی تھی ، انہیں ایجنسی کے ڈائرکٹر جان برینن پر پورا اعتماد ہے ۔
Obama on CIA's post-9/11 tactics: 'We tortured some folks'
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں