چین کی ایک فیکٹری میں دھماکہ - 68 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-03

چین کی ایک فیکٹری میں دھماکہ - 68 ہلاک

بیجنگ
پی ٹی آئی
چین کے مشرقی صوبہ جیانگسو کی ایک آہنی فیکٹری میں زبردست دھماکہ کے نتیجہ میں 65ورکرس ہلاک اور187دیگر زخمی ہوگئے۔ وسیع و عریض صنعتی کارخانہ کو زبردست نقصان پہنچا ۔، شہری انتظامیہ نے وضاحت کی کہ شنگھائی کے قریب جیانکسو صوبہ کے کنشان شہر میں پہیوں کو پالش کرنے والے فولاد کے کارخانہ کنشان ڈانگ میٹل پروڈکٹس کمپنی لمٹیڈ میں آج صبح زور دار دھماکہ ہوا ۔ دھماکہ سے فیکٹری متزلزل ہوگئی جب کہ اس وقت فولاد کے کارخانہ میں200سے زائد ورکرس موجود تھے ۔ بچاؤ کاروں نے کم از کم40نعشیں برآمد کیں جب کہ20دیگر ہاسپٹل کو منتقل کے دوران ہلاک ہوئے ۔ ژنہوا نیوز ایجنسی یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ دھماکہ ورکشاپ میں داخل ہونے والی دھول کے سبب ہوا جس میں آگ لگ گئی ۔ سماجی نیٹ ورکنگ سائٹس پر پیش کردہ تصویروں میں جھلسی ہوئی نعشوں کو ٹرکس یا زمین پر پڑے دکھایا گیا جب کہ پس منظر میں فیکٹری سے دھوئیں کے کالے بادل آسمان کی جانب اٹھتے ہوئے دکھائی دئے ۔فیکٹری کی ایک دیوار میں دو بڑے بڑے شگاف دکھائی دئیے جب کہ چاروں جانب زمین پر شیشہ اور دیگر پاش پاش ساز و سامان کے ٹکڑے بکھرے پڑے تھے ۔ ایک مقامی ریڈیو کی خاتون رپورٹر نے بتایا کہ انہوں نے ایک نعش ایسی بھی دیکھی جس کے بدن پر لتہ تک نہ تھا اور سر کے بال خاک ہوچکے تھے ۔ جس کالے کوئلہ سے بھی زیادہ سیاہ ہوچکا تھا ۔ کنشان ہاسپٹل کے ایک عہدیدار ڈاکٹر نے بتایا کہ کہ بیشتر اراد جھلسنے سے زخمی ہوئے ۔ عہدیداروں نے یہ بھی بتایا کہ فیکٹری میں صفائی کا کام مکمل اور تحقیقاتی عمل شروع ہوچکا ہے ۔ یہ امور سی سلامتی سے متعلق حادثہ تھا۔

Explosion at Chinese auto parts factory kills 68

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں