پی ٹی آئی
پاکستان کے بندرگاہی شہر میں زبردست بارش سے وابستہ مختلف واقعات میں کم از کم5افراد جاں بحق ہوئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے ۔ میٹرو ویلے میں دیوار گرنے کا ایک واقعہ پیش آیا جس کے ملبوں تلے دب کر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ نیول کالونی میں مماثل حادثہ میں ایک خاتون کے علاوہ2بجے بھی زخمی ہوئے ۔ ڈان نیوز نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ایک مقامی ہاسپٹل میں خاتون کے علاوہ ایک بچہ بھی زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ کراچی کے بغرزون علاقہ میں دو افراد بجلی کی زد میں آکر ہلاک ہوئے۔ بارش نے کراچی شہر کو تہہ و بالا کردیا اور شہر کے بیشتر علاقے بجلی کی عدم موجودگی میں تاریکیوں میں غرق رہے ۔ بعض علاقوں میں سیلابی صورتحال رہی ۔ سڑکوں پر نصب اشتہاری بورڈس تیز اور منہ زور آندھیوں کی تاب نہ لاسکے اور ٹوٹ پھوٹ کر زمین پر آگرے ۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش قیاسی کی ہے ۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں