آندھرا پردیش کے 13 اضلاع میں نئے ایر پورٹس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-06

آندھرا پردیش کے 13 اضلاع میں نئے ایر پورٹس

حیدرآباد
یو این آئی
حکومت آندھر اپردیش نے ریاست کے13اضلاع میں14نئے ایرپورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ آندھرا پردیش تنظیم جدید بل میں پہلے ہی وجئے واڑہ اور وشاکھا پٹنم کے ایر پورٹس کی جدید کاری کا اعلان کیا گیا تھا۔ حکومت آندھرا پردیش نے اعلیٰ عہدہ داروں کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ میں13اضلاع میں14ایر پورٹس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا تاہم اس فیصلہ سے تلگو دیشم میں خود اختلاف رائے دیکھا جارہا ہے ۔ سریکا کلم اور چتور میں مرکزی حکومت کی امداد سے حکومت آندھر اپردیش نئے ایئر پورٹ بنانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ حکومت کا ماننا ہے کہ نئے ایئر پورٹ کے قیام سے سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اور وزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا ۔ ان نئے ایئیر پورٹ کے تعلق سے ریاست کی معاشی حالت بھی بہتر ہوگی ۔ واضح رہے کہ مرکزی وزیر شہری ہوا بازی اشوک گجپتی راجو کا تعلق بھی تلگو دیشم پارٹی سے ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ وہ نئی ریاست آندھر اپردیش میں نئے ایر پورٹس کی تعمیر کی منظوریاں دے دیں گے ۔

New airports in 13 districts of Andhra Pradesh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں