پی ٹی آئی
حکومت پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں موٹر وہیکلس ترمیمی بل پیش کرے گی اور اس کے قانون بننے کے ساتھ ہی ملک بھر میں ریجنل ٹرانسپورٹ دفاتر میں بد عنوانیاں ختم ہوجائیں گی ۔ وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز نتن گڈ کری نے آج یہ بات بتائی۔ گڈ کری نے انڈین وارڈس کانگریس کے ایک اجلاس کے وقفوں کے دوران کہا کہ 6ترقی یافتہ ممالک بشمول امریکہ کینیڈا ، سنگا پور ، جاپان ، جرمنی اور برطانیہ میں رائج طریقہ کار کے مطابو موٹر وہیکلس ترمیمی بل تیار کیاجارہا ہے جسے پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں متعارف کرایا جائے گا۔ اس کے بعدیہ شعبہ مکمل طور پر تبدیل ہوجائے گا اور ریجنل ٹرانسپورٹ دفاتر میں بد عنوانیاں ختم ہوجائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ قانون دور حاضر میں از کار رفتہ ہوچکا ہے ۔ نیا قانون اس طرز پر تیار کیاجارہا ہے جس کے تحت آن لائن پرمٹ حاصل کئے جاسکیں گے اور کیمرہ ریکارڈنگ کی بنیاد پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کئے جاسکیں گے ۔ نئے قانون کے تحت کرپشن سے پاک اور شفاف نظام فراہم وہگا اور ڈرائیونگ لائسنس کا مناسب ریکارڈ دستیاب رہے گا۔ ان اعداد وشمار کو ای گورننس کے لئے استعمال کیاجائے گا۔ گاڑیوں کے ڈیزائن اور پولیوشن کنٹرول کے لئے بین الاقوامی اصول موجود ہیں ، جو6ترقی ممالک امریکہ، کنیڈا، سنگاپور ، جاپان، جرمنی اور برطانیہ کے قوانین کے بنیاد پر تیار کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ نئے قانون کے نفاذ کے بعد ای گورننس کے ذریعہ ریجنل ٹرانسپورٹ دفاتر میں بد عنوانیاں ختم ہوجائیں گی ۔ قبل ازیں مرکزی وزیر نے انڈین روڈس کانگریس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے وعدہ کیا تھا کہ آئندہ دو سال میں ٹرانسپورٹ اور شپنگ شعبوں سے ملک کی مجموعی داخلہ پیداوار میں کم از کم2فیصد کا اضافہ ہوگا ۔ اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ ہائی ویز سیکٹر برے دور سے گزر رہا ہے اور سڑکوں کی توسیع کے51پراجکٹس کے منجملہ21پراجکٹ بند کردئے گئے ہیں کیونکہ بولی دینے کے لئے کوئی آگے نہیں آیا تھا ، گڈ کری نے کہا کہ حصول اراضی کے فقدان اور منظوریوں میں تاخیر کی وجہ سے ڈیولپرس نے50ہزار کروڑ روپے کے پراجکٹس منسوخ کردئیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جولائی کے مہینے میں ہائی ویز کے جال میں ایک کلو میٹر کا بھی اضافہ نہیں کیاجاسکا جو وزارت کے لئے اچھی بات نہیں ہے ۔ وزارت نے عہد کیا ہے کہ وہ آئندہ دو سال میں یومیہ30کلو میٹر ہائی ویز تعمیر کرے گی۔
Motor Vehicles Bill in next session of Parliament
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں