پی ٹی آئی
پارلیمنٹ میں مباحث کے بغیر منصوبہ بندی کمیشن کو برخواست کرنے حکومت کے فیصلہ پر سی پی آئی ایم نے آج سخت تنقید کی اور کہا کہ یہ ایک من مانی اقدام ہے جس کے نتیجہ میں فلاحی پروگراموں کی قیمت پر خانگی سرمایہ کاروں کوزیادہ سے زیادہ نفع حاصل کرنے کی راہ ہموار ہوگی ۔ سی پی آئی ایم پولٹ بیورو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلان کیا ہے کہ منصوبہ بندی کمیشن کو برخواست کردیا جائے گا۔ پارلیمنٹ اجلاس کے ختم ہونے کے ایک دن بعد یہ اعلان کیا گیا ہے ۔ اس مسئلہ پر پارلیمنٹ میں کوئی مباحث نہیں کئے گئے اور نہ سیاسی جماعتوں یا دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ کوئی مشاورت کی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ معیشت کو فراخدلانہ بنانے کے طریقہ کار کے تحت گزشتہ دو دہوں کے دوران منصوبہ بندی کمیشن کے رول کو پہلے ہی کم کردیاگیا تھا ۔ مودی نے جو قدم اٹھایا ہے وہ اسے دفن کرنے کے مماثل ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ فیصلہ اس نئے فراخدلانہ نکتہ نظر کے مطابق ہے کہ بازار پر مرکوز معیشت میں منصوبہ بندی کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔ یہ بتاتے ہوئے کہ مودی حکومت نے کمیشن کی جگہ قائم کئے جانے والے نئے ادارہ کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائی ہیں، سی پی آئی ایم نے کہا کہ یہ ایک من مانی اور اڈھاک قدم ہے جس کی وجہ سے عوامی فلاحی پروگراموں کے لئے مختص معمولی وسائل کو ختم کرتے ہوئے سرمایہ داروں کو زیادہ سے زیادہ منافع کمانے کی راہ ہموار کی جائے گی ۔بائیں بازو کی بڑی جماعت نے کہا کہ اگر منصوبہ بندی کمیشن کو برخواست کردیاجائے تو ریاستوں کے لئے رقمی اختصاص کا فیصلہ وزارت فینانس کرے گی جس کے نتیجہ میں مرکزی حکومت کے اختیارات میں اضافہ ہوگا اور ریاستوں کے ساتھ سیاسی جانبداری مزید بڑھ جائے گی ۔ بیان میں کہا گیا کہ منصوبہ بندی کمیشن کو اس منصوبہ کے تحت وسائل کی الاٹمنٹ کاکام تفویض کیا گیا تاکہ متوازن ترقی فراہم کی جاسکے ۔ اس سلسلہ میں علاقائی تفاوت اور اہم اسکیمات و پراجکٹس کو مد نظر رکھا گیا تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ مودی حکومت یہ دعویٰ کرتی ہے کہ منصوبہ بندی کمیشن وفاقی اصولوں کے مغائر تھا اور اسی لئے سی پی آئی ایم اس بات کی وکالت کرتی رہی کہ کمیشن کو قومی ترقیاتی کونسل کا عاملہ شعبہ بنادینا چاہئے تاکہ وہ صحیح معنوں میں وفاقی ادارہ بن سکے ۔
Abolishing Planning Commission will cost the nation
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں