بیرون ملک اعلی تعلیم کے لئے اقلیتوں کو قرض پر سبسیڈی کی اسکیم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-08

بیرون ملک اعلی تعلیم کے لئے اقلیتوں کو قرض پر سبسیڈی کی اسکیم

نئی دہلی
پی ٹی آئی
حکومت نے مسلمانوں کے بشمول بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے اقلیتی طلباء کو تعلیمی قرض پر سود کی سبسیڈی فراہم کرنے ایک اسکیم شروع کی ہے ۔ وزیر اقلیتی امور نجمہ ہپت اللہ نے آج لوک سبھا کو یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی طبقات کو دی جانے والی بعض اسکالر شپس اس سطح کی نہیں ہیں جیسی اسکالر شپس ایس سی اور ایس ٹی طلباء کو دی جاتی ہے۔ ان کی وزارت دونوں اسکالر شپس کو یکساں و مماثل کرنے کے لئے وزارت فینانس سے رجوع ہوگی ۔ ہپت اللہ نے کہا کہ پڑھو پردیس اسکیم کے تحت ان کی وزارت بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے اقلیتی طلباء کے تعلیمی قرض پر سود کی سبسیڈی فراہم کرے گی تاکہ مسلمان، عیسائی ، سکھ، بودھ، جین اور پارسی جیسے اقلیتی طبقات کو بیرون ملک تعلیم کی سہولت حاصل ہو ۔ اسکیم کا مقصد کمزور معاشی طبقات سے تعلق رکھنے والے ہونہار طلباء کو سود کی سبسیڈی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بیرون ملک اعلی تعلیم کے مواقع سے استفادہ کرسکیں ۔ ہپت اللہ نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ نہ صرف دولت مند گھرانوں کے بچے بلکہ غریب خاندانوں کے طلباء بھی بیرون ملک تعلیم حاصل کرسکیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں