پی ٹی آئی
راجیہ سبھا آج سی پی ایم کے ایک رکن نے کیرالہ کے ایک نوجوان کی جانب سے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک پر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ طور پر قابل اعتراض پوسٹ ڈالنے کی وجہ سے اسے گرفتار کئے جانے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے آئی ٹی قانون سے متعلق دفعہ کو جابرانہ قرار دیا اور حکومت سے کہا کہ وہ اس کا استعمال کسی ہتھیار کی طرح نہیں کرے ۔ وقفہ سوالات میں سی پی ایم کے پی راجیو نے یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیرالہ کے راجیش نامی نوجوان کو فیس بک پر مودی کے خلاف مبینہ طور پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسے آئی ٹی قانون کی دفعہ66اے کے تحت گرفتار کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دفعہ جابرانہ ہے اور اس کے تحت فیس بک پر تنقید کرنا بھی جرم بن جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی یہ مسئلہ ایوان میں اٹھا تھا اور اس وقت کے حزب اختلاف کے رہنما ارون جیٹلی نے اس معاملے پر ان کی حمایت کی تھی ۔ انہوں ںے کہا کہ اس وقت کے یو پی اے حکومت نے اس معاملے پر نظر ثاننی کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن موجودہ حکومت اس قانون کا غلط استعمال کررہی ہے ۔ سی پی ایم لیڈر نے کہا کہ ماضی میں بھی اسے کئی واقعات ہوچکے ہیں اور ایک انجیئنر نوجوان کو وزیر اعظم کے خلاف تبصرہ کرنے کے لئے گرفتار کیا گیا تھا ۔ حکومت کی طرف سے آئی ٹی کے قانون کے غلط استعمال پر روک لگانے کی اس مانگ سے مختلف جماعتوں کے ارکان نے خود کو وابستہ کیا۔
وقفہ سوالات میں ہی کانگریس کی رینکا چودھری نے ایک ایشو اٹھانے کی کوشش کرتے ہوئے الزام لگایا کہ پنجاب اور تلنگانہ میں دو ٹیلی ویژن چینلیوں کو اس لئے بند کردیا گیا کہ وہ متعلقہ ریاست حکومتوں پر تنقید کرتے تھے ۔ ٹی آر ایس کے کے کشور راؤ اور شرومنی اکالی دل کے نریش گجرال نے رینکا چودھری کے تبصرہ پر سخت اعتراض کیا ۔ وقفہ سوالات میں ہی آزاد امیدوار چندر شیکھر نے مختلف بنیادی علاقوں میں چل رہی منصوبوں کو لاگو کرنے میں ہورہی تاخیر کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس سے ان منصوبوں کی لاگت میں نمایاں اضافہ ہوجاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے ، پٹرولیم ، بجلی اور ہائی وے شعبوں میں منصوبوں کی عمل درآمد تکمیل میں ہورہی تاخیر سے معیشت کو نقصان ہوتا ہے ۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں