غزہ بحران کے حل کے لئے صرف مذاکرات ہی قابل قدر طریقہ کار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-08

غزہ بحران کے حل کے لئے صرف مذاکرات ہی قابل قدر طریقہ کار

اقوام متحدہ
پی ٹی آئی
ہندوستان نے کہا کہ غزہ کا موجودہ بحران سیاسی سطح پر بات چیت کے ذڑیعہ حل کیاجاسکتا ہے اور بات چیت ہی واحد قابل قدر طریقہ کار ہے ۔ جو علاقہ اور اس کے عوام کے مسائل کی یکسوئی کے لئے موثر اقدام ہے ۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران اقوام متحدہ میں ہندستان کے مستقل نمائندہ اشوک مکرجی نے کہا کہ ہم سکریٹری جنرل بان کیمون کے آج صبح دئیے گئے بیان کی مکمل طور پر حمایت کرتے ہیں اور یہ مسئلہ سیاسی سطح پر بات چیت کے ذریعہ حل کیاجاسکتا ہے اور اس کے لئے دونوں فریقین کو سیاسی عزم اور قیادت کی ضرورت ہے ۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان72گھنٹے کی جنگ بندی جس کا آغاز منگل کو ہوا ہے نے دونوں فریقوں کے لاکھوں عوام کو ایک مہینہ کے بعد راحت فراہم کی ہے ۔اس دوران تقریباً1900فلسطینی اور67اسرائیلی بیشر سپاہی ہلاک ہوئے ہیں ۔ مکرجی نے کہا کہ ہندوستان کو غزہ کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش ہے ۔ اور وہ ٹھوس بنیادوں پر جنگ بندی کے تمام اقدامات کی حمایت کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا ماننا ہے کہ ٹھوس بنیادوں پر جنگ بندی سے فلسطینی مسئلہ کے جامع حل کے لئے امن مذاکرات کی بحالی کے لئے راہ ہموار ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کایہ تصور ہے کہ صرف بات چیت ہی اس مسئلہ کا حل کرسکتی ہے ۔ منگل کو شروع ہونے والی 72گھنٹوں کی جنگ بندی کے درمیان کل خصوصی اجلاس کرتے ہوئے بان کی مون نے کہا کہ برطانیہ آخری مرتبہ غزہ کی تعمیر نو میں مدد کے لئے تیار ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں