پی ٹی آئی
چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی دفاع اور ریلوے میں راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے مسئلہ پر نریندر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعوی کیا کہ دفاع میں49فیصد ایف ڈی آئی سے ملک کی سلامتی و صیانت پر ایک سوالیہ نشان اٹھ کھڑا ہوگا ۔ مرکزی حکومت نے اصلااحات کے ایجنڈہ کو آگے بڑھاتے ہوئے کل دفاعی شعبہ میں49فیصد ایف ڈی آئی کی اجازت دے دی اور ریلوے انفراسٹرکچر کے شعبہ کو غیر ملکی راست سرمایہ کاری کے لئے مکمل طور پر کھول دیا ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے ریلویز میں سو فیصد ایف ڈی آئی اور دفاعی شعبہ میں49فیصد کی اجازت دی ہے ۔ دفاعی شربہ میں ایف ڈی آئی کی حد کو26فیصد سے بڑھاکر49فیصد کردینے سے ملک کی سلامتی و صیانت پر ایک بڑا سوال کھڑا ہوگا ۔ بنرجی نے سرکاری فیس بک پیچ پر یہ رد عمل ظاہر کیا۔ ریلویز میں ایف ڈی آئی پر بنرجی نے جو سابق وزیر ریلوے تھیں کہا کہ پچھلی حکومتوں نے اس شعبہ میں ایف ڈی آئی سے گریز کیا تھا ، جس کی اصل وجہ سیکوریٹی وجوہات تھیں ۔ مرکزی حکومت نے پہلے مرتبہ اس شعبہ میں سو فیصد ایف ڈی آئی کی اجازت دی ہے ۔ میں نہیں جانتی اس ملک کا مستقبل کیا ہوگا۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں