لالو پرساد کے دل کا کامیاب آپریشن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-28

لالو پرساد کے دل کا کامیاب آپریشن

ممبئی
یو این آئی
راشٹریہ جنتا دل(آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو کا آج ممبئی کے ایشین ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں دل کا کامیاب آپریشن ہوا ۔ انسٹی ٹیوٹ کے میڈیکل ڈائرکٹر وجے ڈی سلوا نے بتایا کہ مسٹر یادو کو دو دن پہلے یہاں داخل کرایا گیا تھا ۔ جانچ میں انہیں ای اورٹک اسٹینوسس کی بیماری کا پتہ چلا ہے اور آج ان کا ایک بڑا آپریشن ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ مسٹر یادو کا آپریشن6گھنٹے 15تک چلا ۔ یہ آپریشن ڈاکٹر راما کانت پانڈا نے کیا، جنہوں نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا بھی آپریشن کیا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کر کے لالو کے جلد صحت یاب ہونے کی امید ظاہر کی۔ لالو کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹرا راما کانت پانڈا نے بتایا کہ ان کے دل میں3ملی میٹر کے چھید کو آپریشن کر کے ٹھیک کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دل کے والو کو بدلا گیا۔

Lalu Prasad Yadav's Heart Surgery Ends Successfully

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں