پی ٹی آئی
سعودی عرب نے اپنی سر زمین پر اسلامی انتہا پسندی میں اضافہ کا خوف محسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں واعظین ؍خطباء کو اس وقت تک اپنے فرائض ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جب تک وہ سیکوریٹی اسکریننگ سے نہ گذریں ۔ ایک اطلاع میں کہا گیا ہے کہ بڑی مساجد میں خطیبوں، واعظین کے معیار کو بلند کرنے کی کوششوں کے بیچ حکومت کے کئی ادارے نئی اسکریننگ میں حصہ لیں گے ۔ سعودی وزارت داخلہ نے اپنے اس نئے فیصلہ سے وزارت اسلامی امور‘اوقاف‘ رہنمائی کو ذریعہ نوٹیفکیشن واقف کرادیا ہے اور برانچ منیجرس پر زور دیا ہے کہ وہ نئے قواعد کی تعمیل کریں ۔ سعودی گزٹ نے یہ اطلاع دی ۔ وزارت اسلامی امور نے خطیبوں، واعظین کی خدمات کے حصول کے لئے درکار کئی ضروری امور سامنے رکھے ہیں۔ سعودی عرب کے سینئر علماء کی ایک کونسل نے انتہا پسندی کے انسداد کی کوشش میں کونسل کے ارکان اور شہریوں کے درمیان باہمی تعاون کا ایک پلیٹ فارم بھی متعارف کیا ہے جو اپنی نوعیت کا پہلا پلیٹ فارم ہے ۔ سینئر علماء کونسل کے ارکان ’لیکچرس ، سمینارس اور سائٹنفک ورکشاپ کے ذریعہ شہریوں سے مواصلت ، ربط رکھیں گے تاکہ بیرونی دہشت گرد گروپوں کی اختیار کردہ بیان بازی کا رد کیاجائے ۔ گروپس ، کچے ذہن کے نوجوانوں کو بیرون ملک لڑائی میں حصہ لینے کے لئے راغب کرتے ہیں ۔ سعودی عرب کے مفتی اعظم اور سینئر علماء کونسل کے صدر عبدالعزیز الشیخ کی ہدایات پر پروگرام مرتب کیا گیا ہے ۔ علماء کونسل ، حال ہی میں اسلامی اور عرب ممالک سے شاہ عبداللہ کے حالیہ تخاطب کی اہمیت کی توثیق کی ہے ۔ شاہ عبداللہ نے اپنی اس تقریر میں مذکورہ ممالک کو دہشت گردی کے خطرات کے خلاف خبردار کیا ہے ۔ سعودی عرب کے حکمراں نے گزشتہ جمعہ کو مذہبی قائدین پر زور دیا کہ وہ’’دہشت گردوں‘‘ کے خلاف مشترکہ موقف اختیار کریں کیونکہ دہشت گرد عناصر اسلام کا اغوا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ کونسل کے رہنما فہد الماجد نے کہا کہ’’دہشت گردی نے نئے روٹ اختیار کرلئے ہیں ۔ وہ گروپس جو اسلام کی حفاظت کرنے کا دعویٰ کررہے ہیں دراصل عالم عرب میں دہشت پھیلا رہے ہیں۔ گروپس ایسے اقدامات کرتے ہیں جن کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ یہ گروپس ، اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کررہے ہیں اور اسلام کے دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں ۔
Saudi Arabia: New preachers have to pass security clearance before working
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں