سعودی عرب میں تارکین وطن کو آن لائن ویزٹ ویزا تجدید کی سہولت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-06

سعودی عرب میں تارکین وطن کو آن لائن ویزٹ ویزا تجدید کی سہولت

ریاض
آئی اے این ایس
سعودی عرب میں موجود تارکین وطن اب اپنے رشتہ داروں کے لئے ویزٹ ویزاؤں کی آن لائن تجدید کرسکیں گے ۔ میڈیا اطلاعات کے بموجب سعودی عرب میں ایک نئی سروس کے اعلان کے تحت یہ سہولت حاصل ہوئی ۔ سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ ، وزارت داخلہ ے عبشیر سسٹم کے تحت11اگست کو یہ نئی سروس شروع کرنے کی تیاری کرچکا ہے ۔ عرب نیوز نے ڈائرکٹر تعلقات عامہ محمد السعد کے حوالہ سے یہ اطلاع دی اور کہا کہ السعد نے بتایا ہے کہ قبل از قبل آزمائش کے بعد نئی سروس شروع کی جارہے ہے اور محکمہ پاسپورٹ کی یہ مہم بھی اسی وقت شروع کی جارہی ہے کہ اس محکمہ کی الکٹرانک خدمات کے تعلق سے عوام کے شعور میں اضافہ ہو ۔ السعد نے تارکین وطن پر زور دیا ہے کہ وہ اپنا وقت اور توانائی بچانے و نیز سعودی عرب میں پاسپورٹ دفاتر پر بھیڑ بھاڑ کو کم کرنے الیکٹرانک سرویسس سے استفادہ کریں۔ سعودی عرب میں لگ بھگ28لاکھ ہندوستانی تارکین وطن برسرکار ہیں، جن میں سے بیشتر ورکرس ہیں ۔ اس ملک میں تارکین وطن کی سب سے زیادہ تعداد ہندوستانیوں کی ہے۔ السعد نے بتایا کہ خواہش مند لوگ محکمہ کے دفاتر(جوازات) کا عبشیر سسٹم کے ذریعہ رجسٹری کراسکتے ہیں یا بنکوں میں دستیاب انٹرانیکٹیو مشینیں استعمال کرسکتے ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں