پکوان گیس کی قیمتوں میں اضافہ میں بد عنوانیاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-20

پکوان گیس کی قیمتوں میں اضافہ میں بد عنوانیاں

نئی دہلی
پی ٹی آئی
حکومت دہلی کے اینٹی کرپشن بیورو کا آر آئی ایل کے ‘ کے جی6تاس سے گیس کی قیمت میں اضافہ میں مبینہ بدعنوانیوں کے تعلق سے یوپی اے کے سابق وزراء اور دیگر کے خلاف رشوت کے الزامات کی تحقیقات مرکز کے ایک حالیہ اعلامیہ کے ذریعہ روک دی گئی ہیں۔ دہلی ہائی کورٹ نے آج یہ بات کہی ۔ عدالت نے کہا کہ23جولائی کو ایک اعلامیہ جاری کیا گیا تھا اور جس کے مطابق اینٹی کرپشن بیورو کو معاملہ کی تحقیقات کے اختیارات نہیں ہوں گے ۔ اعلامیہ کے ذریعے کرپشن کے کیسس میں مرکزی ملازمین کے خلاف تحقیقات کے اس اینٹی کرپشن بیورو کے دائرہ کار میں نہیں ہیں۔ اس کے بجائے اینٹی کرپشن بیورو صرف دہلی حکومت کے ملازمین کے خلاف تحقیقات کرسکتی ہے۔ سینئر ایڈوکیٹ وکاس سنگھ نے حکومت دہلی اور اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے پیروی کرتے ہوئے سینئر ایڈوکیٹ وکاس سنگھ نے عدالت سے کہا کہ اینٹی کرپشن بیورو جو اس وقت اس کا تازہ جواب داخل کرنا اور اعلامیہ کو ریکارڈ پر لانا چاہتا ہے، حال ہی میں دعویٰ کیا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ میں مبینہ بد عنوانیوں کے لئے ریلائنس انڈسٹریز لمٹیڈ اور دیگر بشمول اس وقت کے وزیر تیل ایم ویراپا موئلی کے خلاف ایف آئی آر درج کرانا اس کے اختیار میں ہے ۔ لیفٹننٹ گورنر کے8نومبر1993کے اعلامیہ میں مرکزی حکومت کی حالیہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ یہ صرف(دہلی) حکومت کے عہدیداروں اور ملازمین پر قابل اطلاق ہے ۔ یہ اعلامیہ مرکزی زیر انتظام علاقہ دہلی اور قومی دارالحکومت کے عہدیداروں اور ملازمین پر بھی قابل اطلاق ہے ۔ تازہ اعلامیہ میں یہ بات واضح کی گئی ہے ۔ جسٹس وی کے شالی کی ایک بنچ نے اس معاملہ پر اگلی سماعت16اکتور تک ملتوی کردی ہے ۔ جب اے سی بی اور حکومت دہلی حالیہ تبدیلی کے پیش نظر اپنے تازہ جوابات پیش کریں گے۔ آر آئی ایل اور دیگر کو بھی سماعت کی اگلی تاریخ سے قبل حکومت دہلی کے جوابات پر اپنے جوابات بھی داخل کرنا ہوگا ۔ اس دوران ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن نے شکایت کنندوں کی پیری کرتے ہوئے جن کی شکایت پر اس وقت کی عام آدمی پارٹی حکومت نے ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی تھی ، کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے پیش نظر اینٹی کرپشن بیوروکا کرپشن کے کیسس کی تحقیقات کے لئے اس کا دائرہ کار صرف دہلی حکومت کے علاقہ تک محدود ہے جہاں اس وقت صدر راج نافذ العمل ہے ۔

Anti-corruption branch can't probe KG gas pricing

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں