یو این آئی
شدید چوٹ لگنے کے بعد اسپتال میں زیر علاج سابق مرکزی وزیر جسونت سنگھ کی حالت اب بھی انتہائی نازک ہے اور انہیں زندہ رکھنے کے لئے زندگی بچانے والے آلات کی مدد لی جارہی ہے ۔ سنگھ کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی حالت میں کوئی سدھار نہیں ہوا ہے اور وہ کوما میں ہیں۔ سنگھ جمعرات کے روز گھر میں پھسل کر گر گئے تھے اور ان کے سر پر سنگین چوٹ لگی تھی ۔ سنگھ کے کنبہ کے اراکین جمعرات کی رات ایک بجے انہیں بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لے گئے تھے۔ انہیں فوج کے ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کے سر میں شدید چوٹ لگی ہے اور اس وجہ سے وہاں خون کے تھکے جمع ہوجانے کے سبب ان کا آپریشن کیا گیا ۔ آپریشن تین گھنٹے تک چلا۔ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے آج اسپتال پہنچ کر ان کی خیریت دریافت کی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کل فون کر کے ان کے بیٹے منویندر سنگھ سے ان کا حال چال پوچھا۔
Jaswant Singh's condition still critical
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں