غزہ پٹی پر اسرائیل کی وحشیانہ گولہ باری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-03

غزہ پٹی پر اسرائیل کی وحشیانہ گولہ باری

غزہ؍یروشلم
پی ٹی آئی
اسرائیل نے جنوبی غزہ پٹی پر آج پھر تازہ حملے کئے ۔ ایک لاپتہ اسرائیلی سپاہی کی تلاش کے بیچ یہ حملے کئے گئے ۔ سمجھاجاتا ہے کہ حماس نے اس سپاہی کو پکڑ لیا ہے۔ جاریہ تشدد کی لہر میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد1650تک پہنچ گئی ہے ۔ کل رات اسرائیل کے فضائی حملوں میں کم از کم50افراد جاں بحق ہوگئے ۔ بیشتر حملے رفاہ پر ہوئے ہیں۔ غزہ کے عہدیدار ان صحت نے بتایا کہ بیشتر جاں بحق افراد ، سیویلینس ہیں۔ زخمیوں کی تعداد8900تک پہنچ گئی ہے ۔ بتایاجاتا ہے کہ کل اسرائیلی توپخانہ سے زبردست گولہ باری کے سبب حماس کے زیر حکومت غزہ پٹی کے طول و عرض میں160فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں۔72گھنٹوں کی جنگ بندی شروع ہونے کے اپنے 2ہی گھنٹوں کے اندر ختم ہوکر رہ گئی جس کے بعد اسرائیل نے پھر گولہ باری شروع کردی ۔ جنگ بندی کے خاتمہ کے لئے اسرائیل نے حماس کو مورد الزام ٹھہرایا ہے اور یہ بھی الزام لگایا ہے کہ فلسطینی عسکریت پسند گروپوں نے2اسرائیلی سپاہیوں کو ہلاک کیا اور لڑائی بندی شروع ہونے کے بعد جنوبی غزہ پٹی کے رفاہ علقہ میں ایک اسرائیلی سپاہی کو پکڑ لیا ۔ حماس نے جو جنوبی غزہ پٹی پر حکمراں ہے مذکورہ واقعہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔ لیکن کہا ہے کہ یہ واقعہ(2اسرائیلی سپاہیوں کی ہلاکت اور ایک سپاہی کو پکڑ لینے کا واقعہ) لڑائی بندی شروع ہونے سے پہلے کا ہے اور حماس نے امریکہ و نیز اقوام متحدہ کی سرپرستی میں انسانی بنیادوں پر کی گئی جنگ بندی کی خلا ف ورزی نہیں کی ہے ۔ حماس کے مسلح ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ اس کو پکڑے گئے ،مٖغویہ سپاہی کا اتہ پتہ نہیں معلوم۔ ممکن ہے کہ یہ سپاہی ، اسرائیل کی زبردست شلباری میں ہلاک ہوگیا ہوگا ۔ اسی دوران اسرائیل میں آج کئی راکٹ فائر کئے گئے۔ اسرائیلی فوج کی ایک خاتون ترجمان نے بتایا کہ کل اسرائیل پر51راکٹس اور مارٹر راؤنڈس فائر کئے گئے تھے۔ آئرن ڈون میزائل دفاعی سسٹم کے ذریعہ مزید9راکٹوں کو مار گرایا گیا ۔ اب تک63اسرائیلی سپاہی بشمول 2ہندوستانی نژاد سپاہی ہلاک اور تقریباً400سپاہی زخمی ہوگئے ہیں ۔ راکٹس اور مارٹر حملوں میں3اسرائیلی سیویلینس اور تھائی لینڈ کا ایک شہری ہلاک ہوگئے ۔ شمالی اور وسطی مغربہ کنارہ میں کل تصادم کے علیحدہ واقعات میں اسرائیلی فورسس نے دو فلسطینیوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ غزہ پر اسرائیلی حملہ کا آج26واں دن تھا۔
مغویہ اسرائیلی سپاہی کو رہا کرنے اوباما کی اپیل
اسی دوران صدر امریکہ بارک اوباما نے حماس سے خواہش کی ہے کہ وہ تنظیم یہ بتائے کہ وہ جنگ بندی کے بارے میں سنجیدہ ہے ۔ اوباما نے مطالبہ کیا ہے کہ مغویہ اسرائیلی سپاہی کو رہا کردیا جائے ۔ انہوں نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ’’اگر اسرائیلیوں اور بین الاقوامی برادری کو یہ اعتماد نہیں ہوسکتا کہ حماس ، جنگ بندی کے وعدہ پر قائم رہ سکتی ہے تو جنگ بندی پر پھر عمل آوری بہت مشکل ہوگی ۔‘‘امریکہ نے بھی جنگ بندی کے کاتمہ کے لئے حماس کو مورد الزام ٹھہرایا ہے ۔ اسی دوران مصر نے زخمی فلسطینیوں کی آمد کے لئے استثنائی طور پر فاہ سرحدی کراسنگ کو کھول دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ رفاہ سرحد کے قریب کل متعدد فضائی حملوں کے بعد اس سرحد کو بند کردیا گیا تھا۔

Israel's brutal bombardment on Gaza

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں