سندھ آبی مسائل پر پاکستان کے ساتھ 3 روزہ مذاکرات کا اختتام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-28

سندھ آبی مسائل پر پاکستان کے ساتھ 3 روزہ مذاکرات کا اختتام

اسلام آباد
پی ٹی آئی
ہندوستان نے پاکستان کے اعتراض پر دریائے جہلم اور چناب پر بنائے جانے والے کشن گنگا ڈیم اور 4دیگر بجلی پراجکٹوں کا پھر سے جائزہ لینے سے اتفاق کرلیا ہے ۔ پاکستان افسران نے سندھ کے پانی کے معاملہ پر3روزہ بات چیت کے اختتام پر یہ اطلاع دی ۔ ونڈس واٹر کمیشن پر پاکستان کے کمشنر مرزا آصف بیگ نے ڈان کو بتایا کہ گو3روزہ بات چیت کے دوران کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے مگر ہم معقولیت کے ساتھ اپنے اعتراضات کے بارے میں ہندوستانی ٹیم کو سمجھا سکے ہیں اور ٹیم نے ہمارے اعتراضات پر اس کا دوبارہ گہرائی سے جاہزہ لے کر جواب دینے سے اتفاق کرلیا ہے ۔ اب دو ماہ کے بعد دوبارہ بات چیت شروع ہوگی ۔ پاکستان کا موقف واضح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد حکومت نے دریائے سندھ آبی معاہدے کے تحت بنائے جانے والے نئے باندوں سے پانی کے اخراج کے نالوں پر اعتراض کیا ہے۔ مرزا آصف بیگ نے کہا ہم نے جہلم پر کشن گنگا بانداور چناب پر دیگر باندوں سے پانی کے اخراج کے لئے گہرے نالے بنانے پر اعتراض کیا ہے ، کیونکہ وہ سندھ کے پانی کے معاہدہ کے تحت ہندوستان ایسا نہیں کرسکتا ۔ اسی طرح ہم نے ان سے پانی کے ضرورت سے زیادہ ذخیرہ سے بچنے کو بھی کہا ہے ۔ اسی طرح باند کے ڈیزائن اور خاکوں پر بھی کچھ اعتراض کئے گئے ہیں۔ نیز کہا کہ انہوں نے صاف طور پر ہندوستانی ہم منصبوں سے کہہ دیا ہے کہ پاکستان دو ماہ کے بعد بات چیت کا حقیقت پسندانہ قابل قبول ،بامعنی اور قابل عمل نتیجہ چاہتا ہے ۔

Indus water talks between India, Pakistan end inconclusively

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں